ETV Bharat / bharat

آیوروید میں سرجری کی اجازت ملنے سے ایلوپیتھ کے ڈاکڑ ناراض

مرکزی حکومت کی جانب سے آیوروید میں سرجری کی اجازت دیے جانے کو ایلوپیتھ کے ڈاکٹرز نے اسے مِکسو پیتھی اور کِھچڑی قرار دیا ہے۔ ڈاکٹرس کی دلیل ہے کہ آیوروید میں سرجری کا کوئی تصوّر نہیں ہے۔

آیوروید میں سرجری کی اجازت ملنے سے ایلوپیتھ کے ڈاکتڑ ناراض

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 12:43 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بریلی میں ایلو پیتھ سے وابستہ تمام ڈاکٹرز نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آیوروید میں سرجری کی اجازت دینے سے لوگوں کی جان کو خطرہ بڑھ جائےگا۔ یہ اجازت بالکل ایسی ہی ہے کہ جیسے 'نیم حکیم خطرہ جان'۔

دراصل آیوروید میں صرف دوا یا جڑی بوٹیوں کے ذریعے ہی علاج ممکن ہے، لیکن اگر آیوروید میں بھی سرجری کا تصور پیدا ہو گیا تو لوگوں میں تذبذب کے حالات پیدا ہو جائیں گے۔ ایلوپیتھ میں تمام ڈاکٹرز اعلیٰ میعار کی تعلیم حاصل کرنے اور پھر ہائیر انسٹی ٹیوٹ میں پریکٹس کرکے علاج کرنا، دوا دینا اور سرجری کرنے کا عمل سیکھتے ہیں۔

تجرباتی طریقہ کار کے ذریعہ ایک ڈاکٹر کئی برسوں میں تیار ہوتا ہے، جبکہ ابھی تک مرکزی حکومت نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ آیوروید میں سرجری کے برعکس حکومت کا نظریہ کیا ہے۔ لیکن حکومت کو یہ فیصلہ واپس لے لینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.