ETV Bharat / bharat

Sanjay Rawat Slams BJP بی جے پی میں ہمت ہے تو وہ ریاست میں انتخابات کرائے، سنجے راوت

سنجے راوت نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ہمت ہے تو ریاست میں انتخابات کرائے۔ کیوں کہ اس وقت رائے عامہ بی جے پی کے خلاف ہے۔ اس لیے ان کی شکست پکی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 3:37 PM IST

ممبئی: راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے بدھ کے روز بی جے پی کو چیلنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ ریاست میں انتخابات کرائے اور کہا کہ بی جے پی اپنی بنیاد کھو رہی ہے۔سنجے راوت نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اس وقت رائے عامہ بی جے پی کے خلاف جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ایم وی اے ریاستی اسمبلی میں 185 سیٹیں اور مہاراشٹر میں 40 سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیتے گا۔

مہاراشٹر بھوشن ایوارڈ تقریب کے دوران حالیہ کھارگھر واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے (جس میں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی تھی) سنجے راوت نے مطالبہ کیا کہ شندے حکومت اور منتظمین کے خلاف غیر ارادی قتل کا معاملہ درج کیاجانا چاہیے اورالزام لگایا کہ اس واقعے میں مرنے والوں کی اصل تعداد کو چھپایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ این سی پی میں جاری بحث کے لئے وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔ سنجے راوت نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال، بہار اور مہاراشٹر میں بی جے پی حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ 'میں ایم وی اے اتحاد کو مضبوط بنانے کی وکالت کرتا رہوں گا۔'

یہ بھی پڑھیں: Kharghar Heat Stroke Deaths ہیٹ اسٹروک معاملہ، 13 اموات کیلئے حکومت پر کیس درج ہونا چاہیے، سنجے راوت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.