اڈوکی: کیرالہ کے ضلع اڈوکی کے منکولم کے رہنے والے ایک شخص گوپالن نے اپنی جان بچانے کے لیے ایک تیندوے کو مار ڈالا۔ یہ واقعہ صبح اس وقت پیش آیا، جب ایک تیندوا رہائشی علاقے میں گھس آیا اور گوپالن پر حملہ کر دیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب تیندوے نے گوپالن پر حملہ کیا تو اس نے اپنی جان بچانے کے لیے اسے مار ڈالا۔ وہیں گوپالن کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔Idukki Man Kills Leopard to Save His Life
دراصل گزشتہ رات تیندوے نے پچاس میل (جگہ کا نام) پہنچ کر دو بکریوں کو مار ڈالا تھا۔ جنگلی جانوروں کے رہائشی علاقوں میں گھومنے کی اطلاع کے بعد محکمہ جنگلات نے علاقے میں کیمرے نصب کر دیے تھے۔
محکمہ جنگلات کے عملہ نے کیمرے میں ریکارڈنگ ہونے کے بعد تیندوے کو پکڑنے کے لیے پنجرہ بھی تیار کیا تھا، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ وہیں وزیر جنگلات اے کے سسیندرن نے کہا کہ جانور کو مارنے والے گوپالن کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Man-eater Leopard Fear Prevails in URI: اوڑی میں ’آدم خور‘ تیندوے کا خوف برقرار، لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل
گوپالن کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں چلے گا۔ اس نے خود کی حفاظت کے لیے تندوے پر حملہ کیا۔ یہ ایک معجزہ ہے کہ وہ بچ گیا۔ وزیر نے کہا کہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گوپالن کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں۔Idukki Man Kills Leopard to Save His Life