ETV Bharat / bharat

آئی اے ایس ٹاپرز ٹینا ڈابی اور اطہر عامر کی محبت کی کہانی ختم

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 10:15 PM IST

انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر ٹینا ڈابی اور ان کے آئی اے ایس شوہر اطہر عامر کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔ جے پور کی فیملی کورٹ نے طلاق نامہ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ دونوں نے چھ ماہ قبل باہمی رضامندی سے طلاق مانگی تھی۔

آئی اے ایس ٹاپرز ٹینا ڈابی اور اطہر عامر کی محبت کی کہانی ختم
آئی اے ایس ٹاپرز ٹینا ڈابی اور اطہر عامر کی محبت کی کہانی ختم

سال 2015 میں یو پی ایس سی میں ٹاپ کرنے والی آئی اے ایس ٹینا ڈابی اور ان کے آئی اے ایس شوہر اطہر عامر کو عدالت نے طلاق کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں نے تقریبا 9 ماہ قبل جے پور کی فیملی کورٹ میں باہمی رضامندی سے طلاق لینے کے لیے ایک درخواست دائر کی تھی۔ جس پر آج عدالت نے فیصلہ دیا ہے۔

منگل کے روز ٹینا ڈابی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا گیا کہ طلاق کے لیے درخواست داخل کیے ہوئے چھ ماہ سے زائد کا وقت گزر گیا ہے۔ ایسے میں طلاق کی منظوری جلد از جلد دی جائے تاکہ دونوں ایک منظم زندگی گزار سکیں۔

جس کے بعد عدالت نے اس عرضی کی سماعت کرتے ہوئے انہیں طلاق نامہ جاری کرنے کا حکم دیا۔ٹینا ڈابی اور اطہر احمد نے اسپیشل میرج ایکٹ کے سیکشن 28 کے تحت دائر کردہ درخواست میں کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ رہے ہیں۔

اس آئی پی ایس جوڑے نے مارچ 2018 میں شادی کی تھی۔اس وقت ان دونوں کی محبت کی کہانی نے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔اطہر کشمیری ہیں جبکہ ٹینا مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں پیدا ہوئی ہیں۔ حالانکہ ان کا خاندان جے پور سے ہے۔

یو پی ایس سی کے امتحان میں ٹینا ڈابی نے پہلا مقام حاصل کیا تھا، وہیں اطہر عامر نے دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ ٹریننگ کے دوران ان دونوں کی محبت پروان چڑھی اور تقریبا ایک سال بعد دونوں نے سال 2018 میں ایک دوسرے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں راجستھان کیڈر کے افسر ہیں۔ فی الحال ، ٹینا جے پور میں محکمہ خزانہ میں جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہیں اطہر جموں و کشمیر میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔

ٹینا نے اپنی کنیت تبدیل کی

شادی کے بعد اپنے نام کے آگے خان لکھنے والی ٹینا نے کچھ دنوں قبل ہی اپنی کنیت سے خان ہٹا دیا ہے۔ اسے کے علاوہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے کشمیری بہو کا لفظ بھی ہٹا دیا تھا۔

وہیں اطہر عامر نے کچھ مہینے قبل ٹینا کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان فالو کردیا تھا۔اس کے بعد ٹینا نے بھی اپنے شوہر اطہر کو اپنے ٹوئیٹر سے ان فالو کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.