ETV Bharat / bharat

ایم پی کے وزیر داخلہ کو سیلاب متاثرہ علاقے سے ریسکیو کیا گیا - ایم پی وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نروتم مشرا سیلاب سے متاثرہ گاؤں میں ریسکیو آپریشن کا جائزہ لینے آئے تھے، جس کے بعد وہ خود سیلاب میں پھنس گئے۔ اس دوران ایس ڈی آر ایف نے نروتم مشرا کو ہوائی جہاز کے ذریعے بچایا۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے وزیر سے پہلے چار لوگوں کو بچایا اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچایا۔

ایم پی کے وزیر داخلہ کو سیلاب متاثرہ علاقے سے ریسکیو کیا گیا

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 1:53 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا سیلاب سے متاثرہ علاقہ دتیہ کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔ لیکن اس دوران وہ خود ایک مکان کی چھت پر پھنس گئے۔ ایئر فورس کی ٹیم انہیں ایئر لفٹ کر کے باہر نکالا۔ دراصل نروتم مشرا این ڈی آر ایف کی موٹر کشتی میں لائف جیکٹ پہن کر دتیہ کے کوٹرا گاؤں پہنچے۔ یہاں انہوں نے دیکھا کہ کچھ لوگ ایک گھر میں پھنسے ہوئے ہیں، پھر خود گھر کی چھت پر چلے گئے۔ ایس ڈی آر ایف نے ریسکیو کام میں لوگوں کو بچایا، لیکن وزیر داخلہ چھت پر ہی پھنس گئے۔

ایم پی کے وزیر داخلہ کو سیلاب متاثرہ علاقے سے ریسکیو کیا گیا

اس دوران پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ موٹر بوٹ گھر تک نہیں پہنچ سکی۔ کچھ دیر بعد فضائیہ کی ٹیم نے وزیر داخلہ کو ریسکیو کیا۔

ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا دتیہ اور ڈبرا میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں کا ہوائی اور کشتی کے ذریعے دورہ کر رہے تھے۔ انہوں نے دتیہ کی ندیوں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کا بھی جائزہ لیا ہے۔ اس دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے کھانے اور رہائش کے مناسب انتظامات کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

نروتم مشرا نے کہا کہ سندھ ندی کے کنارے پر واقع گاؤں سیلاب کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ فوج اور فضائیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکال رہی ہے اور انہیں محفوظ مقامات پر لے جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی سیلابی صورتحال سے وزیر اعظم کو مطلع کیا

سندھ ندی کے کنارے پر واقع گاؤں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ ندی کے پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے اندرگڑھ کے علاقے روڑ اور کلیتھ گاؤں کے درمیان رابطہ منقطع ہوگیا۔ منگل کو لامکانہ ٹاپو علاقے میں آبی سطح میں اضافے کے سبب کئی لوگ پھنس گئے۔ مہور ندی میں پانی تیزی سے بڑھ گیا اور لوگ ٹاپو پر گھر گئے۔ بڑونی پولیس نے ریسکیو آپریشن چلاکر انہیں بچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.