ETV Bharat / bharat

BJP Candidate Controversial Statement: ’میرا مقابلہ دہشت گرد سے ہے‘ بی جے پی امیدوار کا بیان - اترپردیش اسمبلی انتخابات

بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی ستویر تیاگی نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو نشانا بناتے ہوئے کہا کہ ان کا مقابلہ اب دہشتگردی کرنے والوں سے ہے۔ کھٹور سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار و سابق ریاستی وزیر شاہد منظور کا نام لیے بغیر بی جے پی امیدوار نے انہیں دہشت گرد قرار دیا۔ BJP Candidate Allegations On SP Candidate

'اس بار میرا مقاملہ دہشتگردی کرنے والوں سے ہے'

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 10:53 AM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Assembly Election کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے مغربی اتر پردیش میں پرچہ نامزدگی کی تیاری جاری ہے، ایسے میں ضلع میرٹھ میں پرچہ نامزدگی کے لیے پہنچ رہے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنی اپنی جیت کا دعویٰ پیش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی ستویر تیاگی نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو نشانا بناتے ہوئے کہا کہ ان کا مقابلہ اب دہشتگردی کرنے والوں سے ہے۔ کھٹور سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار و سابق ریاستی وزیر شاہد منظور کا نام لیے بغیر ان کو دہشت گرد کہا اور سوتی گنج بازار کے کباڑ کاروباریوں سے ناجائز رقم وصولنے کا الزام عائد کیا۔BJP Candidate Allegations On SP Candidate

'اس بار میرا مقاملہ دہشتگردی کرنے والوں سے ہے'

مزید پڑھیں:۔ Nomination Process ٖFor Assembly Election: اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی 21 جنوری سے، تمام تیاریاں مکمل

ستویر تیاگی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے رہنماء و چئیرمین شمس پرویز نے کہا کہ رکن اسمبلی اس بار اپنی شکست محسوس کر رہے ہیں، اس لئے وہ اس طرح کا متنازع بیان دے رہے ہیں، ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی جائے گی کیوں کہ یہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.