ETV Bharat / bharat

بھارتی مسلمان ہونے پر فخر ہے: غلام نبی آزاد - وزیر اعظم نریندر مودی

کانگریس کے سینیئر رہنما، جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور ممبر پارلیمنٹ غلام نبی آزاد نے راجیہ سبھا میں اپنی الوداعی تقریر میں کہا کہ' انہیں اپنے بھارتی مسلم ہونے پر فخر ہے۔

ہندوستانی مسلمان ہونے پر فخر ہے: غلام نبی آزاد

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 8:33 PM IST

Updated : Feb 9, 2021, 10:53 PM IST

کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے منگل کو راجیہ سبھا میں اپنے چار دہائیوں سے زیادہ لمبے سیاسی سفر کا خلاصہ ریٹائرمنٹ تقریر کے دوران چند اردو اشعار اور ایک مختصر تقریر میں بیان کیا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'میں راجیہ سبھا کو الوداع چند اشعار سے کرنا چاہوں گا، دس گھنٹے کی تقریر کو بھی شاعر مختصر شعر میں بیان کر سکتا ہے اور میں بھی اسی تناظر میں یہ اشعار کہہ کر الوداع کہوں گا؎

نہیں آئے گی یاد تو برسوں نہیں آئے گی

مگر جب یاد آؤگے تو بہت یاد آؤگے

خون کی مانگ ہے اس ملک کی حفاظت کے لیے

میرے نزدیگ یہ قربانی بہت چھوٹی ہے، دے دو

تقسیم برصغیر کے ابتدائی ایام کا تذکرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا: 'میں ان چند خوش قسمت لوگوں میں سے ایک ہوں جو پاکستان نہیں گئے، جب میں پاکستان کے حالات و واقعات سے متعلق خبریں سنتا ہوں تو مجھے اپنے بھارتی مسلمان ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔'

غلام نبی آزاد نے دنیا کے چند مسلم ممالک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: 'دنیا میں اگر کسی ملک کے مسلمان کو فخر ہونا چاہیے تو وہ بھارتی مسلمانوں کو ہونا چاہیے۔ گزشتہ برسوں میں عراق اور افغانستان جیسے (مسلم) ممالک تباہ ہو گئے اور وہاں ہندو یا عیسائی آباد نہیں بلکہ وہ آپس میں ہی لڑا رہے ہیں۔'

غلام نبی آزاد کی الوداعی تقریب سے قبل راجیہ سبھا میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ وزیر اعظم نریندر مودی غلام نبی آزاد کی ملک، ایوان اور ان کی پارٹی سے متعلق خدمات کو یاد کرتے ہوئے ہوئے رو پڑے۔

مزید پڑھیں؛ غلام نبی آزاد کو الوداع کرتے ہوئے وزیر اعظم رو پڑے

وزیراعظم نے کہا کہ غلام نبی آزاد ایوان کے کام کاج کے تئیں حد درجہ مخلص رہے اور انہوں نے ہمیشہ اپنے کام کو ایمانداری اور لگن سے انجام دیا۔

نریندر مودی نے کہا کہ 'غلام نبی آزاد نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ بھارت کی سیاسی، سماجی، تہذیبی اور ثقافتی باریکیوں سے بخوبی واقف ہیں۔'

مزید پڑھیں؛ ریاستی درجہ بحال کرنے پر حکومت کی منشا مشکوک: آزاد

انہوں نے مزید کہا کہ غلام نبی آزاد کے لئے جماعت سے زیادہ ملک اہم تھا۔ غلام نبی آزاد ایک کھلے ذہن والے انسان ہیں جو ہمیشہ مثبت خیالات کو ترجیح دیتے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا: 'اقتدار آتا ہے، جاتا ہے لیکن اقتدار کو کس طرح سنبھالا جاتا ہے، غلام نبی آزاد جی سے ہم سب کو سیکھنا چاہئے۔'

پر نم آنکھوں سے نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں گجرات کے سیاحوں پر ہوئے عسکری حملے میں غلام نبی آزاد کی ذاتی مداخلت کے بعد حملے میں ہلاک افراد کا جسد خاکی اور بچ جانے والے افراد کی محفوظ واپسی کو یاد کرتے ہوئے غلام نبی آزاد کے اس وقت کے رول کی ستائش کی۔

Last Updated : Feb 9, 2021, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.