1- برج حمل۔Aries
( 21 مارچ تا 20 اپریل)
دماغ پرسکون رہے گا۔ اگر آپ پرعزم نہیں ہیں تو کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے سے قاصر ہوں گے۔ اہم کام ملتوی کرنا پڑسکتا ہے،ملازمت اور کاروبار میں مخالفین کا سامنا ہوسکتا ہے۔نیا کام شروع کرنے کے لئے تحریک ملے گی۔ ہم خیال افراد کے ساتھ فکری یا منطقی بحث ہوسکتی ہے۔ سفر پر جانے کا منصوبہ بنایا جاسکتا ہے۔ مشورہ ہے کہ زیادہ با چیت سے گریز کریں، یہ دن ادب لکھنے کے لئے موزوں ہے۔
2- برج ثور Taurus
( 21 اپریل تا 21 مئی)
ذہنی کمزوری کے سبب آپ اہم مواقع سے دور رہ سکتے ہیں۔ آپ کے لیے آج نیا کام شروع کرنا مناسب نہیں ہے۔بے جا گفتگو اور دماغی تناؤ کے سبب اہم مواقع سے محروم رہ سکتے ہیں۔ آج نیا کام شروع کرنا آپ کے لیے مناسب نہیں ہے۔ گفتگو میں لاپرواہی کسی کے ساتھ بھی تنازعہ پیدا کرسکتی ہے۔معاشی فوائد کا امکان ہے۔ طلبہ کے لئے وقت اچھا ہے۔ رشتہ مضبوط ہوں گے۔ وقت کے اندر ہی اپنے ہدف کو پانے میں آسانی ہوگی۔ لیکن صحت کا خیال رکھیں۔
3- برج جوزا Gemini
( 22 مئی تا 21 جون)
آج کا دن آپ کے لیے جوش و خروش سے بھرا ہوسکتا ہے۔ مزیدار کھانے، خوبصورت کپڑے اور زیورات کے حصول کا امکان ہے۔ گھر والوں کے ساتھ آپ کا دن بہت اچھا گزر سکتا ہے۔ شادی شدہ زندگی میں خوشی اور اطمینان کا احساس ہوگا۔ یہ دن مالی فائدہ اور واقعات کے لئے موزوں ہے۔ اخراجات بڑھ سکتے ہیں لہذا احتیاط برتیں۔ خاص طور پر منفی خیالات سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کریں۔
4- برج سرطان Cancer
( 22 جون تا 22 جولائی)
ذہنی طور پر بے چین رہ سکتے ہیں۔ کنبہ سے اختلافات کے سبب گھر میں منفی صورتحال پیدا ہوگی۔فیصلہ کرنے کی طاقت کمزور ہو سکتی ہے۔ گفتگو پر دھیان رکھیں، بصورت دیگر کسی سے جھگڑے کا امکان ہے۔ آپ کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔ بے ضرورت خرچ اور خود اعتمادی کو ٹھیس پہنچنے کا امکان ہے۔ غلط فہمی دور کرنے سے دماغی طور پر سکوم ملے گا۔
5- برج اسد Leo
(23 جولائی تا 23 اگست)
آج آپ کے اندر تعصب کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔ آپ کا دماغ صرف خیالوں میں پھنس جائے گا۔ دوستوں اور خصوصا خواتین سے آپ کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ کاروبار میں نفع کا امکان ہے۔ بچوں سے متعلق تشویش ہوسکتی ہے۔ آپ کو اچھا کھانا مل سکتا ہے۔ شریک حیات کے ساتھ خیالات کا توازن برقرار رکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
6- برج سنبلہ Virgo
(24 اگست تا 22 ستمبر)
آپ آج نئے کام کی منصوبہ بندی کے ساتھ اسے عملی جامہ پہنا سکیں گے۔ کاروبار اور نوکری پیشہ افراد کو فائدہ ہو سکتا ہے۔افسران آپ پر نگاہ رکھیں گے۔ اعلی عہدے پر فائز ہونے کا امکان ہے۔ آپ اپنے والد سے کچھ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صحت اچھی رہے گی۔ کنبے میں ماحول خوشگوار رہے گا۔ کاروباری کام کی وجہ سے مختصر سفر کا امکان ہے۔ شادی شدہ زندگی میں ہم آہنگی ہوگی۔
7- برج میزان Libra
( 23 ستمبر تا 23 اکتوبر)
آج آپ نیا کام شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔ فکری اور ادبی کاموں میں دلچسپی کا امکان ہے۔ آپ کسی بھی مذہبی مقام پر زیارت کے لئے جا سکتے ہیں۔ غیر ملکی دوستوں یا رشتہ داروں کی خبر سے آپ کو خوشی ہو سکتی ہے۔ دفتر میں ساتھیوں کی طرف سے مناسب تعاون نہ ملنے کا امکان ہے۔ بچے پریشان رہ سکتے ہیں۔ آج آپ کو بحث و مباحثہ سے دور رہنا بہتر ہوگا۔
8- برج عقرب scorpio
(24 اکتوبر تا 22 نومبر)
بے جا گفتگو سے گریز کریں۔ روزانہ کے کاموں کے علاوہ نئے کاموں کو اپنانا مناسب نہیں ہے۔ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ کھانے پینے پر خاص دھیان رکھیں۔ اچانک مالی فائدہ کا بھی امکان ہے۔ فکر کرنے کے بجائے ذکر و اذکار میں اپنا زیادہ وقت صرف کریں اس سے ذہنی سکون ملے گا۔ اپنے آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے باہری اشیا کا استعمال کم کریں۔ شریک حیات سے اختلاف رائے ہو تو اسے خود ہی حل کرنے کی کوشش کریں۔
9- برج قوس sagittarius
(23 نومبر تا 21 دسمبر)
آج آپ کو خوشی اور سکون حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اچھے کپڑے، دوستوں کے ساتھ گھومنا ٹہلنا، مزیدار کھانا آپ کو دن بھر متحرک رکھے گا۔ آپ کسی نئے شخص کی طرف راغب ہوں گے اور نئے لوگوں سے ملاقات کا امکان ہے۔ سماجی زندگی میں وقار اور عزت حاصل کرسکیں گے۔ازدواجی خوشی بھی ملے گی۔ایک اچھی ملازمت بھی مل سکتی ہے۔ طلبہ کے لئے یہ اچھا وقت ہے۔
10- برج جدی Capricom
(22 دسمبر تا 20 جنوری)
آج آپ کی صحت اچھی رہ سکتی ہے۔عزت اور خوشی کے حصول کا امکان ہے۔ کنبہ کے افراد کے ساتھ اچھا وقت گزر سکتا ہے۔کاروبار اور معاشی طور پربھی بڑے منافع کا امکان ہے۔ ساتھ میں کام کرنے والوں کا بھرپور تعاون ملے سکتا ہے، مخالفین کو شرمندگی کا سامنا ہو سکتا ہے، قانونی معاملات سے دور رہیں۔
11- برج دلو Aquarius
(21 جنوری تا 18 فروری)
آپ کا دن اچھا گزرے گا لیکن سوچ و فکر میں استحکام نہ ہونے کی وجہ سے کوئی اہم فیصلہ لینا بہتر نہ ہوگا۔ سفر میں رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔ مطلوبہ کام نہ ہونے کی باعث قلبی طور پر مایوسی اور بےچینی کا احساس ہو سکتا ہے۔کام کی جگہ پر تعاون نہ ملنے کے سبب پریشان رہ سکتے ہیں۔ تاجروں کو کاروبار میں کوئی بڑا فیصلہ نہیں لینا چاہئے۔ پیٹ میں درد ایک مسئلہ ہوسکتا ہے۔گھر والوں سے اختلاف ہوسکتا ہے۔ بچوں کی صحت یا تعلیم کے بارے میں تشویش ہوگی۔
12- برج حوت pisces
(19 فروی تا 20 مارچ)
اندرونی طور پر تازگی اور توانائی کی کمی کا احساس ہو سکتا ہے، ماں کی صحت خراب ہوسکتی ہے۔ کنبہ کے افراد سے ناراضگی اور دیگر مشکلات آپ کے دماغ کو پریشان رکھ سکتے ہیں۔ کام کی جگہ پر دل نہیں لگے گا۔ آج گھر اور گاڑی کے دستاویزی کام میں احتیاط برتیں۔محبت میں اطمینان حاصل ہوگا۔