ETV Bharat / bharat

حوثی باغیوں کا یمن میں سرکاری فوجی اڈے پر قبضہ - etv bharat urdu

ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے حال ہی میں مارب کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کو تیز کیا ہے اور وہ باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کی طرف سے روزانہ فضائی حملوں کے باوجود صوبے کے جنوبی حصوں کے بڑے علاقوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

Houthi rebels seize government military base in Yemen
حوثی باغیوں کا یمن میں سرکاری فوجی اڈے پر قبضہ
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 9:03 AM IST

یمن کے تیل سے مالا مال صوبے مارب میں جمعرات کو حوثی باغی گروپ نے حکومت نواز فورسز کے ایک اہم فوجی ٹھاکنے پر قبضہ کر لیا ہے۔

ایک فوجی افسر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ’’حوثی باغیوں نے مارب کے الجبہ ضلع میں شدید حملے کیے اور سرکاری فورسز کے ساتھ گھنٹوں کی لڑائی کے بعد اُم ریش کے اڈے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں نے مختلف سمتوں سے فوجی اڈے پر حملہ کرکے سرکاری دستوں کو علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اڈے میں ملک کی حکومت نواز وزارت دفاع سے تعلق رکھنے والے تربیتی مراکز شامل ہیں اور یہ مارب کے جنوبی حصے میں سرکاری افواج کا آخری ٹھکانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن: انتظامی بدعنوانی سے شہریوں کو نقصان پہنچا

ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے حال ہی میں مارب کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں کو تیز کیا ہے اور وہ باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کی طرف سے روزانہ فضائی حملوں کے باوجود صوبے کے جنوبی حصوں کے بڑے علاقوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

یمن 2014 سے خانہ جنگی کی زد میں ہے جب ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے دارالحکومت صنعا اور ملک کے شمالی حصے کا بیشتر حصہ اپنے قبضے میں لے لیا، جس کے بعد صدر عابد ربو منصور ہادی پہلے جنوب کی طرف فرار ہوئے پھر سعودی عرب میں پناہ لی۔

یہ بھی پڑھیں: یمن: صنعأء ہوائی اڈے کو بند کئے جانے کے خلاف احتجاج

سعودی قیادت میں فوجی اتحاد یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہادی کی حکومت کے ساتھ مل کر 2015 سے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف لڑ رہا ہے، اور اس اتحاد کو امریکی حمایت بھی حاصل ہے۔

مسلسل فضائی حملے اور زمینی لڑائی نے یمن میں دنیا کی بدترین انسانی بحران کو بھی جنم دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے تقریباً 30 ملین لوگوں میں سے 20.1 ملین سے زیادہ کو کسی نہ کسی طرح کی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.