ETV Bharat / bharat

Stone Pelting at Garba in MP مسلم نوجوانوں کے گھروں پر بلڈوزر کی کارروائی - مسلم نوجوانوں کے گھروں پر بلڈوزر کی کارروائی

مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں گربا پنڈال پر پتھر بازی کے الزام میں ظفر، رئیس اور سلمان کے گھر پر انتظامیہ نے بلڈوزر سے کارروائی کرتے ہوئے ان کے گھر منہدم کر دئے۔ وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ موٹر سائیکل سے اسٹنٹ کو لے کر جھگڑا شروع ہوا تھا، جس کے بعد پتھراؤ اور مار پیٹ کی واردات پیش آئی اور معاملے کو نئا رخ دے دیا گیا۔ Stone Pelting at Garba in MP

Stone Pelting at Garba in MP
گربا پنڈال پر پتھر بازی کے الزام میں مسلم نوجوانوں کے گھروں پر بلڈوزر کی کارروائی
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 6:34 PM IST

مندسور: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں کچھ مسلم نوجوانوں پر گربا کے دوران پتھر بازی کا الزام لگایا گیا ہے۔ جس میں پولیس نے 19 لوگوں پر معاملہ درج کیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں اب تک سات لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ اس معاملے میں گرفتار ہوئے تین ملزمین ظفر، رئیس اور سلمان کے گھروں پر مندسور ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر چلا کر کارروائی کی ہے۔ Stone Pelting at Garba in MP

مسلم نوجوانوں کے گھروں پر بلڈوزر کی کارروائی

واضح رہے کہ تینوں کے گھروں کو ضلع انتظامیہ نے ناجائز قبضہ بتاتے ہوئے بلڈوزر چلا دیا۔ وہیں بلڈوزر سے ہوئی کارروائی کے بعد کئی لوگوں نے اس پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کیا اب ملزمین کو سزا دینے کے لیے قانون اور آئین کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف مسلمانوں کے گھروں پر ہی بلڈوزر کیوں چلائے جا رہے ہیں۔ اب سزا دینے کے لیے کورٹ کے فیصلے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس لوگوں کے گھروں کو بلڈوزر سے گیرا دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tomb in CM Rise School سی ایم را ئز اسکول میں مزار بنانے کا معاملہ، پرنسپل معطل

وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ موٹر سائیکل سے اسٹنٹ کو لے کر جھگڑا شروع ہوا تھا، جس کے بعد پتھراؤ اور مار پیٹ کی واردات پیش آئی۔ اس معاملے میں 19 لوگوں کے نام سامنے آئے۔ اس معاملے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ضلع انتظامیہ نے معمولی جھگڑے کو ایک بڑا معاملہ بنا کر پیش کر دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جس طرح کا معاملہ بنایا گیا ہے، وہ ایک مخصوص طبقے کے خلاف ہے۔ انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.