اسپتالوں میں کووڈ 19 مریضوں کی بھیڑ کو روکنے کے لئے وزارت آیوش نے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو بھی ایسے مریضوں کو دیکھنے کی اجازت دی ہے۔ وزارت کی ہدایات کے مطابق ان ڈاکٹروں کو بغیر کسی علامت اور ابتدائی علامات کے مریضوں کو دیکھنا ہے۔ وہیں سنجیدہ نوعیت کے مریضوں کو بڑے اسپتالوں میں بھیجنا ہوگا۔
وزارت کی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ جو مریض ہوم آئسولیشن میں زیر علاج ہیں، انہیں ہومیوپیتھک ڈاکٹر دیکھ سکتے ہیں۔ ان مریضوں کو کورونا کے پورے پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا، جیسے دو گز کا فاصلہ، ماسک پہننا ، انہیں مشورہ دینا کہ وہ اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہیں۔
ڈسٹرکٹ ہومیو پیتھک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر للت موہن جوہری نے بتایا کہ گائڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ غیر علامتی کورونا مثبت مریضوں کو سات دن کے لئے دن میں دو بار ارسینیکم البم 30c کی چار گولیاں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو دینی چاہیے۔
اسی طرح وزارت آیوش کے گائیڈلائن کے مطابق ہلکی علامات کے مریضوں کو ایکونیٹم نپولس، آرسینیکم البم، بیلاڈونا، بیرونیا ایلبا، یوپیٹوریم پرولیئٹیئم ، فیرم فاسفریم، گلاسیم، فاسفورس، راس ٹیکسکوڈینڈرم کی دوائیں تجویز کی جائیں گی۔ ڈاکٹر مریض کی حالت دیکھ کر دوا کی مقدار کا تعین کرے گا۔