جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ہوم گارڈز اور پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرے کئے۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پیر کے روز جموں میں ہوم گارڈز اور پی ایچ ای میں تعینات ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن میں نوکریوں کو مستقل کرنے کے الفاظ درج تھے۔Home Guards and PHE Daily Wagers demonstrated in Jammu
مظاہرین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ حکومت کی جانب سے اُن کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ ایل جی انتظامیہ نے نوکریوں کو مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم ایک سال ہونے والا ہے تاہم ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں:۔ PDP Protests on Non Local Voters Issue: جموں میں پی ڈی پی کارکنان کا احتجاج
اُن کے مطابق پچھلے بیس برسوں سے ہم اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر حکومت نے جلداز جلد اُن کی جائز مانگوں کو پورا نہیں کیا تو وہ پورے جموں صوبے میں احتجاجی مظاہرئے شروع کریں گے۔ اس دوران اگر کوئی ناخوشگوار واقع پیش آیا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔ نامہ نگار نے بتایا کہ ملازمین کی ایک بڑی تعداد مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے توے پل پر پہنچی اور وہاں پر کافی دیر تک دھرنا دیا جس کی وجہ سے پورے جموں شہر میں ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے۔
یو این آئی