ETV Bharat / bharat

Hockey World Cup بھارت نے اسپین کو شکست دے کر ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا

برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں امت روہیداس (12ویں) اور ہاردیک سنگھ (26ویں منٹ) نے میزبان ٹیم کے لیے گول کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔India outplay Spain 2-0 to begin tournament

ہاکی
ہاکی
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 10:31 PM IST

راؤرکیلا، ہندوستان نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں جمعہ کو پول ڈی مقابلے میں اسپین کو 2-0 سے شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کیا۔برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں امت روہیداس (12ویں) اور ہاردیک سنگھ (26ویں منٹ) نے میزبان ٹیم کے لیے گول کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

تقریباً 21,000 ہاکی شائقین سے بھرے دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم میں ہندوستان کو ریلیکس ہونے میں کچھ وقت لگا۔ اسپین نے ابتدائی منٹوں میں گیند پر اپنا قبضہ جمائے رکھا لیکن 11ویں منٹ میں ہسپانوی گول پرمندیپ سنگھ نے حملے کے ساتھ ہندوستانی اٹیک کا آغاز ہوگیا۔

ہندوستان کو اگلے دو منٹوں میں دو پنالٹی کارنر ملے، ہرمن پریت دونوں کو نیٹ میں پہنچانے میں ناکام رہے، لیکن روہیداس نے دوسری پنالٹی پر ریباؤنڈ گول کرکے ہندوستان کا کھاتہ کھول دیا۔

اسپین نے دوسرے کوارٹر میں ایک گول سے پیچھے رہنے کے بعد جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ اسپین نے 21ویں منٹ میں دائیں فلینک سے جگہ بنائی لیکن روہیداس نے خطرے کو ٹال دیا۔ ہسپانوی ٹیم کو 24ویں منٹ میں پنالٹی کارنر بھی ملا لیکن گول کیپر کرشنا پاٹھک نےمستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں اسکور برابر نہیں کرنے دیا۔ اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیل رہے ہاردک چند ہی لمحوں میں گیندکے ساتھ دوڑتے ہوئے ہسپانوی ہاف تک پہنچ گئے اورانہوں نے مخالف ٹیم کےدفاع کو توڑتے ہوئے شاندارگول کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے پول ڈی میں دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے، جب کہ اس پول کے اپنے پہلے میچ میں ویلز کو 5-0 سے شکست دینے والی انگلینڈ پہلے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:Hockey World Cup 2023 چوتھی بار ہاکی عالمی کپ کی میزبانی کرے گا بھارت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.