ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص؟ - سول سروس سسٹم کا قیام

بھارت اور عالمی تاریخ میں 3 مارچ کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔

history of the day
تاریخ میں آج کے دن کیا رہا خاص؟
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 6:38 AM IST

سنہ 1575: مغل شہنشاہ اکبر نے تکارائی کی جنگ میں بنگال کی فوج کو شکست دی۔

سنہ 1707: چھٹے مغل بادشاہ اورنگ زیب کا انتقال ہوا ۔ بہادر شاہ اول نے اقتدار سنبھالا۔

سنہ 1847: ٹیلیفون کے موجد الیکژنڈر گراہم بیل کی پیدائش ہوئی۔

سنہ 1849: امریکی کانگریس نے سونے کے سکوں کی ڈھلائی کی اجازت دینے کے لیے ’گولڈ کوائن ایکٹ‘ نافذ کیا۔

سنہ 1863: پہلی امریکی جنگ کے وقت فوجی بھرتی بل منظور ہوا۔

سنہ 1871: امریکی کانگریس سول سروس سسٹم کا قیام عمل میں آیا۔

سنہ 1875: پہلی انڈور آئس ہاکی کناڈا کے کیوبیک خطے میں واقع وکٹوریہ اسکیٹنگ رنگ میں کھیلی گئی۔

سنہ 1879: پہلی امریکی خاتون وکیل بیلوا این بینیٹ لاک ووڈ نے امریکی سپریم کورٹ میں پریکٹس شروع کی۔

سنہ 1900: موٹر سائیکل کی ایجاد کرنے والے جرمن سائنسداں کوٹلیب ڈائیملر کا 64 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔

سنہ 1911: امریکی فوج نے پہلی ڈینٹل کور تشکیل دی، جس میں 60 دندان ساز (ڈینٹسٹ) شامل ہوئے۔

سنہ 1923: ٹائم میگزین کی اشاعت شروع ہوئی۔

سنہ 1926: جرمنی اور افغانستان کے مابین دوستانہ معاہدہ پر دستخط ہوئے۔

سنہ 1938: سعودی عرب میں تیل دریافت ہوا۔

نسہ 1943: مہاتما گاندھی نے 21 دن بعد اپنا ’اپواس‘ ختم کیا۔

سنہ 1971: ہند۔ پاک جنگ کا آغاز ہوا اور بھارت کی جانب سے’ بنگلہ دیش لبریشن وار‘ کی حمایت کا اعلان ہوا۔

سنہ 1974: ترکی ایئرلائنس کے ڈی سی ۔10 طیارہ حادثہ کا شکار جس میں سوار سبھی 345 افراد کی موت ہوئی۔

سنہ 1980: پیرے ٹروڈو کناڈا کے وزیراعظم بنے۔

سنہ 1992: ترکی کی کوئلہ کان میں ہوئے گیس دھماکہ میں 263 کانکن لقمہ اجل بنے۔

سنہ 2005: امریکہ کے اسٹیو فوسیٹ نے مسلسل 67 گھنٹے بغیر رکے پرواز بھر کر زمین کاچکرمکمل کیا اور اس دوران انہوں نے طیارہ میں ایندھن بھی نہیں بھرا۔

سنہ 2006: سری لنکا کے بلے باز متھیا مرلی دھرن نے اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 1000 واں بین الاقوامی وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے گیندباز بنے۔

سنہ 2007: پاکستان نے ہتف ۔2 ابدالی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔

سنہ 2009: پاکستان کے شہر لاہور میں میچ کھیلنے جا رہی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کی بس پر مسلح شرپسندوں نے فائرنگ کی۔

سنہ 2012: پولینڈ میں دو ٹرینوں کے تصادم میں 16 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔

سنہ 2013: اقوام متحدہ نے 3 مارچ کو ’ورلڈ وائلڈ زولوجیکل ڈے‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

سنہ 2013: پاکستان کے کراچی شہر میں ہوئے ایک بم دھماکے میں 45 افراد کی موت ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.