ETV Bharat / bharat

Hindu Jan Jagran Samiti Protest ممبئی میں ہندو جن جاگرن سمیتی کا احتجاج - آزاد میدان میں ہندو جن جاگرن سمیتی

ممبئی کے آزاد میدان میں ہندو جن جاگرن سمیتی کے سینکڑوں کارکنان نے احتجاج کیا۔ انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت کو ہندو راشٹر کا درجہ دیا جائے۔ اس احتجاج میں ساورکر کے پوتے رنجیت ساورکر بھی شامل تھے۔

ممبئی میں ہندو جن جاگرن سمیتی کا احتجاج
ممبئی میں ہندو جن جاگرن سمیتی کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 3:30 PM IST

ممبئی میں ہندو جن جاگرن سمیتی کا احتجاج

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں ہندو جن جاگرن سمیتی کے سینکڑوں کارکنان نے احتجاج کیا۔ انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت کو ہندو راشٹر کا درجہ دیا جائے۔ اس احتجاج میں ساورکر کے پوتے رنجیت ساورکر بھی شامل تھے۔ ممبئی کے میٹرو چوراہے سے آزاد میدان تک پیدل نکالے جانے والے اس احتجاج کو لیکر ممبئی پولیس کا پختہ بندوبست تھا تاکہ کسی بھی طرح کے حالات سے نپٹا جا سکے۔ وہیں احتجاج کے دوران احتجاجیوں کے ہاتھوں میں بینر تھے، جن پر بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن ان سب میں سب سے اہم یہ تھا کہ شیواجی مہاراج کے ذریعے بنائے گئے مہاراشٹر کے متعد مقامات پر جو قلعہ ہیں، ان کے ارد گرد غیر قانونی طریقے سے جو لوگ قابض ہیں، اُنہیں وہاں سے کارروائی کرتے ہوئے ہٹایا جائے۔

بتا دیں کہ شیواجی مہاراج کے ذریعے بنائے گئے قلعے جن میں وکرم گڑھ، پرتاپ گڑھ، وشال گڑھ شامل ہیں، اس کے ارد گرد مسلم بستیاں، قبرستان، مساجد ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے وہاں کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ قلعہ کے وجود کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس لئے حکومت جلد سے جلد ان جگہوں سے غیر قانونی قبضے کو ہٹائے تاکہ محکمہ آثار قدیمہ کی فہرست میں درج ان قلعوں کے وجود برقرار رہیں۔ وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ایوان اسمبلی میں اس بات کو لیکر آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، اعظمی نے کہا تھا کہ اگر مسلم ملک کے مطالبے پر سیمی اور پی ایف آئی پر پابندی عائد کی جاتی ہے تو ہندو راشٹر کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی۔ آئین کے نزدیک دونوں باتیں آئین کے مخالف ہیں لیکن یہاں کارروائی کرنے کے بجائے ان کے نعروں پر تالیاں بجائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھں: Shafiqur Rahman Barq 'بھارت ہندو راشٹر کبھی نہیں بنے گا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.