ETV Bharat / bharat

Merry Christmas 2022 سانتا کلاز پر حملہ، کہا یہ ہندوؤں کا علاقہ ہے - سانتا کلاز کو مارا پیٹا گیا

ضلع وڈودرا میں کرسمس کے موقع پر ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں کچھ ہندو شدت پسندوں نے ایک شخص پر حملہ کردیا اور اسکو مارا پیٹا۔ متاثرہ شخص سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس ہوکر کالونی میں چاکلیٹ تقسیم کر رہا تھا اور لوگوں کو مبارک آباد پیش کررہا تھا۔Merry Christmas 2022

سانتا کلاز پر حملہ
سانتا کلاز پر حملہ
author img

By

Published : Dec 25, 2022, 7:05 AM IST

وڈودرا : ریاست گجرات کے ضلع وڈودرا میں کرسمس کے موقع پر کچھ ہندو شدت پسند ہندوں نے ایک شخص پر حملہ کردیا اور اسکو مارا پیٹا اور کہا کہ یہ علاقہ ہندوؤں کا ہے، اس لیے تم کو یہاں اس طرح کرسمس منانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 دسمبر بروز منگل کو مکر پورہ علاقے کی رہائشی کالونی میں ایک ہجوم نے سانتا کلاز کا لباس پہن کر گھومنے والے ایک شخص پر حملہ کیا اور اسکو مارا پیٹا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اس معاملہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔Hindu extremist beaten up santa claus in vadodara

اطلاعات کے مطابق ششی کانت دابھی نامی ایک شخص سانتا کلاز کا لباس پہن کر مکر پورہ علاقے کی اودھوت سوسائٹی میں ایک عیسائی خاندان کے پاس کرسمس کی مبارکباد دینے گیا۔ ان کے ہمراہ عیسائی برادری کے کچھ رہنما بھی تھے۔ وہ اپنے گھر میں جشن منا رہے تھے۔ اس دوران ہندو شدت پسندوں کا ایک گروپ ایک عیسائی خاندان کے گھر میں گھس کر پروگرام کو بند کروا دیا اور سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شخص پر حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد اس شخص کو اپنا سانتا کلاز کاسٹیوم اتارنا پڑا۔ پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو دھمکیاں دی گئیں اور یہ کہہ کر حملہ کیا گیا کہ یہ علاقہ ہندوؤں کا ہے، اس لیے تمہیں اس طرح کرسمس منانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔ سانٹا کی طرف سے سب کو 'میری کرسمس'

واقعے کے دوران خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ اس معاملے میں وڈودرا مکر پورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ گجرات پولیس نے بتایا کہ یہ شخص سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس ہوکر کالونی میں چاکلیٹ تقسیم کر رہا تھا اور لوگوں کو کرسمس کی مبارک آباد پیش کررہا تھا۔ پولیس کے مطابق کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لوگوں نے جلوس نکالنے کے لیے سیکیورٹی مانگی ہے۔ پولیس نے مسیحی برادری کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.