شملہ: ہماچل کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے کہا کہ ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ملازمین کے او پی ایس کے معاملے پر حساس ہے۔ ریاستی حکومت اس معاملے کو مرکزی حکومت کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے۔ یہ معاملہ مرکزی حکومت کے سامنےاٹھایا گیا ہے۔ کانگریس کی جن ریاستوں نے او پی ایس کو لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے، ان ریاستوں نے بھی او پی ایس کو عملی طور پر لاگو نہیں کیا ہے۔
ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس او پی ایس کے معاملے پر سیاست کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او پی ایس کو ہماچل پردیش میں پچھلی کانگریس حکومت نے لاگو کیا تھا۔ اس کے بعد سال 2013 میں سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کی حکومت بنی۔ اس وقت کسی نے اس معاملے پر کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے کہا کہ آج اچانک 20 سال بعد کیسے یاد آئی۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر کانگریس میں نہ تو کوئی قیادت باقی ہے اور نہ ہی ریاست میں کانگریس میں پھوٹ ہے۔
یو این آئی