ETV Bharat / bharat

Hijab Row, Women Heckled by BJP Booth Agent: تمل ناڈو بلدیاتی انتخابات میں حجاب پر تنازعہ، ضلع کلٹر سے رپورٹ طلب - بی جے پی نے حجاب پہن کر ووٹ ڈالنے پہنچی خاتون پر ہنگامہ کیا

تمل ناڈو کے 21 کارپویشن، 138 میونسپلٹیز اور 490 نگر پنچایتوں کے لیے آج ووٹنگ ہوئی جہاں صبح سے ہی مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ تاہم اس دوران حجاب پر بھی خوب ہنگامہ ہوا۔ Hijab row, Women heckled by BJP booth agent

تمل ناڈو بلدیاتی انتخابات میں حجاب پر تنازع، ضلع کلٹر سے رپورٹ طلب

author img

By

Published : Feb 19, 2022, 7:25 PM IST

آج ایک ہی مرحلے میں 21 کارپوریشن، 138 میونسپلٹیز اور 490 نگر پنچایتوں کے 12 ہزار 607 سیٹوں کے لیے 57 ہزار 778 امیدوار میدان میں ہیں۔ Tamil Nadu Polls for Urban Civic body

ویڈیو

اس دوران مدورائی ضلع میں بی جے پی پولنگ ایجنٹ نے حجاب پوش خاتون کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کی اور خوب ہنگامہ کیا۔ مدورائی کے میلور علاقے میں ایک مسلم خاتون برقع اور حجاب کے ساتھ پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے پہنچی جس پر بی جے پی پولنگ ایجنٹ نے خوب ہنگامیہ کیا۔ Controversial Hijab Row happened in Madurai

وہیں ڈی ایم کے اور اے آئی اے ڈی ایم کے، کے پولنگ ایجنٹوں نے بی جے پی پولنگ ایجنٹ کے ہنگامہ کی مذمت کی DMK and AIADMK Booth Agents Condemns BJP Member's act۔ بالآخر پولیس کی مداخلت کے بعد خاتون نے ووٹ کیا، جبکہ بی جے پی پولنگ ایجنٹ کو بوتھ چھوڑ نے کو کہا گیا۔

اس سلسلے میں تمل ناڈو کے ریاستی الیکشن کمشنر نے ضلع کلٹر کو نوٹس جاری اور اس ضمن میں رپوٹ طلب کی ہے۔

اسی درمیان ڈی ایم کے سے رکن اسمبلی ادھیانیدھی اسٹالن نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "بی جے پی ہمیشہ سے ایسا کرتی رہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ تمل ناڈو کے لوگ جانتے ہیں کہ کس کا انتخابات کرنا ہے اور کس کا نہیں۔ تمل ناڈو کے لوگ اسے کبھی قبول نہیں کریں گے۔'

ڈی ایم کے سے رکن پارلیمان کنیموزی نے بھی اس واقعہ پر رد عمل کا ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ "یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہ لوگوں کو مذہب کے نام پر ایک دوسرے کے خلاف کرتے ہیں۔ عورتوں کو اپنا لباس پہننے کا حق ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ کسی کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ آیا یہ بہت زیادہ یا بہت کم ہے۔'

واضح رہے کہ شہری بلدیاتی انتخابات کے لیے 11 برس کے وقفے کے بعد آج ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ آج ہونے والے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 22 فروری کو ہوگی اور نومنتخب ارکان 2 مارچ کو چارج سنبھالیں گے۔ کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر اور میونسپلٹی کے صدر اور نائب چیئرمین اور سٹی پنچایت کے صدر اور نائب چیئرمین کے لیے بالواسطہ انتخابات 4 مارچ کو ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.