ETV Bharat / bharat

Uttarakhand Helicopter Crash کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سات افراد ہلاک - helicopter crash in kedarnath

کیدارناتھ دھام سے پہلے آرین کمپنی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے سبب ہیلی کاپٹر میں سوار سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Etv Bharatکیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 12:14 PM IST

Updated : Oct 18, 2022, 2:00 PM IST

کیدارناتھ: ریاست اتراکھنڈ کے ضلع کیدارناتھ میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کیدارناتھ میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ حادثہ دوپہر تقریباً 12 بجے کیدارناتھ سے دو کلومیٹر دور گرودچٹی میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر آرین کمپنی کا بتایا جا رہا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے جو کیدارناتھ سے واپس آرہے تھے۔ اس حادثہ میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار مرد (پائلٹ سمیت) اور تین خواتین شامل ہیں۔ اسپیشل پرنسپل سکریٹری سی ایم ابھینو کمار نے اس کی تصدیق کی ہے۔ تمام مسافروں کا تعلق جنوبی بھارت سے بتایا جاتا ہے۔ ساتھ ہی سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جب یہ ہیلی کاپٹر کیدار گھاٹی کی طرف بڑھا تو گروڈچٹی میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سات افراد سوار تھے۔ تاہم ابھی تک سرکاری معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب وزیر اعظم نریندر مودی 21-22 اکتوبر کو کیدارناتھ اور بدری ناتھ کا دورہ کریں گے۔ پی ایم مودی 21 اکتوبر کو کیدارناتھ جائیں گے۔ وہ کیدارناتھ پہنچیں گے اور وہاں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیں گے۔ بابا کیدار کے درشن کرنے کے بعد پی ایم مودی بدریناتھ بھی جائیں گے۔ 21 اکتوبر کو کیدارناتھ کا دورہ کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی وہاں رات قیام کریں گے۔ اس کے بعد اگلے دن یعنی 22 اکتوبر کو وہ بدریناتھ جائیں گے۔

Last Updated : Oct 18, 2022, 2:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.