ETV Bharat / bharat

کولکاتا کے بازاروں میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی - مغربی بنگال

تہواروں کے موسم کا آغاز ہوتے ہی کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے مشہور کپڑے کے بازاروں میں خریداروں کا ہجوم نظر آیا جہاں لوگوں نے کورونا گائیڈ لائن کی صریح خلاف ورزی کی۔

kolkata market
kolkata market
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 2:23 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ کو علاوہ تقریباً تمام اضلاع میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طریقے سے قابو پا لیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اور عام لوگوں کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اس درمیان تہواروں کے موسم کا آغاز ہوتے ہی کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے مشہور کپڑوں کے بازاروں میں خریداروں کی ہجوم نظر جہاں لوگوں نے کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی۔

کولکاتا کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

مزید پڑھیں:۔ کووڈ۔19 کے یومیہ کیسز اور شرح اموات میں تشویشناک اضافہ

دارالحکومت کے تمام اہم اور بڑے بازاروں، شاپنگ مالز، شمالی 24 پرگنہ کے دمدم،بیلگھڑیا، بیرکپور، نئی ہٹی کے مشہور بازاروں کے علاوہ جنوبی 24 پرگنہ کے میٹیا برج، گڑیا، سٹی سینٹر، بہالہ، جادب پور، علی پور کے تمام شاپنگ مالز میں لوگوں کا ہجوم نظر آیا۔

ریاست کے مشہور ترین بازاروں اور شاپنگ مالز وغیرہ میں تہواروں کے لئے خریداری کرنے کے لئے آنے والوں کی زبردست ہجوم نظر آیا، حالانکہ ریاستی حکومت کی جانب سے تہواروں کے موسم کے مدنظر گائیڈ لائن جاری کر رکھی ہے۔ اس کے باوجود لوگوں میں اس کو لے کر کوئی خاص دلچسپی یا سنجیدگی نہیں پائی جا رہی ہے۔

کولکتہ پولیس بھی کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے لیکن مغربی بنگال کے دور دراز کے اضلاع سے خریداری کے لئے آنے والے لوگوں پر کچھ خاص اثر نہیں پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.