ETV Bharat / bharat

Fodder scam: لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی - لالو پرساد یادو کی ضمانتی عرضی پر سماعت

چارہ گھوٹالہ معاملہ میں لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ لالو پرساد نے بیماری، عمر اور جیل میں نصف سزا کاٹتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ Fodder scam: Lalu Yadav Granted Bail in Doranda Treasury Case

لالو پرساد یادو کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 12:51 PM IST

پٹنہ/رانچی: آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالہ معاملے میں رانچی ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے انہیں 10 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی ہے۔ بتا دیں کہ ہائی کورٹ میں لالو پرساد کی ضمانت کی عرضی پر آج سماعت ہوئی۔ اس سے پہلے لالو پرساد کے معاملے سے متعلق ہائی کورٹ کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جواب سی بی آئی نے پیش کیے تھے۔ Fodder scam: Lalu Yadav Granted Bail in Doranda Treasury Case

لالو پرساد کی ضمانت کی عرضی ہائی کورٹ کے جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت میں سماعت کے لیے درج تھی۔ درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست میں لالو پرساد نے بیماری، عمر اور جیل میں آدھی سزا کاٹتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی۔ سماعت کے بعد رانچی ہائی کورٹ نے ذاتی مچلکوں پر ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کے دلائل کو مسترد کر دیا۔

آپ کو بتا دیں کہ مشہور چارہ گھوٹالہ کے سب سے بڑے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے لالو پرساد کو قصوروار سمجھتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ لالو پرساد کی جانب سے سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ضمانت کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.