ETV Bharat / bharat

آرین کی ضمانت پر بامبے ہائی کورٹ میں بدھ کو بھی ہوگی سماعت - Hearing on Aryan Khan's bail

بامبے ہائی کورٹ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت کی عرضی پر کل سماعت کرے گی۔

آرین خان کی ضمانت کی عرضی پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 6:40 PM IST

Updated : Oct 26, 2021, 10:09 PM IST

کروز ڈرگس معاملے میں گرفتار بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت کی عرضی پر بامبے ہائی کورٹ میں منگل کو سماعت نامکمل رہی۔

آرین خان اس وقت ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔ آرین کو کروز ڈرگز کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں آرین سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ جب نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کی شام ممبئی سے گوا جانے والے کروز پر چھاپہ مارا تو وہاں سے آرین خان کو بھی پکڑا گیا تھا۔ آرین کے علاوہ اس کے دوست ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا سمیت کچھ اور لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان، بیٹے آرین خان سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچے

اس سے قبل گزشتہ 20 اکتوبر کو ممبئی کی سیشن کورٹ نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ جس کے بعد آرین کے وکیل نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ جہاں آج عدالت نے معاملے کی سماعت کی۔

بامبے ہائی کورٹ نے اس معاملے میں آگے کی سماعت کے لئے بدھ ڈھائی بجے کا وقت طے کیا ہے۔ آرین کی جانب سے عدالت میں سینئر وکیل اور سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے منگل کو اپنی دلیلیں پیش کیں۔ اب اس معاملے میں بدھ کو یہ ملزم ارباز مرچنٹ کی ضمانت پر وکیل امت ڈیسائی اپنی دلیل پوری کریں گے۔

ڈیسائی آج بھی عدالت میں دلیل دے رہےتھے، تو عدالت نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کتنا وقت لگے گا۔ ڈیسائی نے 45 منٹ کا وقت مانگا۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے پیش وکیل انل سنگھ نے بھی اپنی بات رکھنے کے لئے عدلت سے 45 منٹ کا وقت مانگا۔ اس کے بعد عدالت نے سماعت بدھ تک کے لئے ملتوی کردی۔

آرین کے وکیل روہتگی نے عدالت میں دلیل دی کہ مکل کے پاس کچھ نہیں ملا اور نہ ہی اس کا طبی معائنہ کرایا گیا جس سے یہ ظاہر ہو کہ وہ نشے میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ 'ارباز مرچنٹ کے جوتوں سے 6 گرام چرس ملی ہے لیکن مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا سوائے اس کے کہ وہ میرے آرین کا دوست ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'آرین کے خلاف کچھ نہیں ملا۔ روہتگی نے 3 اکتوبر کو آرین کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ موبائل چیٹ میں کیا ہے یہ ثابت ہونا باقی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چیٹ کا کروز ڈرگ پارٹی کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے بغیر کسی کو جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔

روہتگی نے کہا 'این سی بی پرانی چیٹ کا ذکر کررہی ہے اور اس کی بنیاد پر یہ کہہ رہی ہے کہ آرین کا تعلق کچھ لوگوں سے لینا دینا ہے۔ جب میں باہر تھا تو یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اس کا انٹرنیشنل لنک ہے، انہوں نے کہا کہ 'یہ بہت چھوٹا معاملہ ہے اور آرین کے گھر والے (والد) کی وجہ سے لڑکے کا معاملہ اتنا ہائی لائٹ کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 'قانون کہتا ہے کہ اگر نشہ ہو تب بھی اس شخص کی باز آبادی ہونی چاہیے۔ ایسے میں لوگوں کو جیل میں ڈالنے کی کوئی منشا نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ سماجی انصاف کی وزارت اصلاحات کی باتیں کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'آرین کی عمر 23 سال ہے اور اس نے کیلیفورنیا سے گریجویشن کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان واپس آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آرین کروز کا کسٹمر بھی نہیں تھا۔ اسے مہمان کے طور پر گابا نے مدعو کیا تھا۔'

Last Updated : Oct 26, 2021, 10:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.