ETV Bharat / bharat

جھارکھنڈ میں صحت سکیورٹی ہفتہ شروع ، ضروری اشیاء کو چھوڑ کر سبھی سرگرمیاں بند

جھارکھنڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جمعرات سے صحت سکیورٹی ہفتہ کی شروعات کی گئی ہے جس کے تحت ضروری اشیاء کو چھوڑ کر سبھی سرگرمیاں بند ہیں۔

جھارکھنڈ میں صحت سیکوریٹی ہفتہ شروع ، ضروری اشیاء کو چھوڑ کر سبھی سرگرمیاں بند

author img

By

Published : Apr 22, 2021, 10:26 PM IST

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے دو دن پہلے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے 22 سے 29 اپریل تک ریاست میں صحت سکیورٹی ہفتہ پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی ۔ اس کا اثر ریاست میں دیکھنے کو مل رہاہے ۔ وزیراعلیٰ نے کل دیر شام رانچی میں فوج کے سینیئر افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے فوج کے اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج شروع کرنے کی درخواست کی ہے ۔

جھارکھنڈ میں صحت سیکوریٹی ہفتہ شروع ، ضروری اشیاء کو چھوڑ کر سبھی سرگرمیاں بند
جھارکھنڈ میں صحت سیکوریٹی ہفتہ شروع ، ضروری اشیاء کو چھوڑ کر سبھی سرگرمیاں بند

ریاست میں مرکزی حکومت ، ریاستی حکومت اور نجی شعبہ کے نشان زد دفاتر کو چھوڑ کر سبھی دفاتر بند ہیں۔ ساتھ ہی ضروری اشیاء سے منسلک دکانوں کو چھوڑ کر بقیہ سبھی دکانیں اور مال بند ہیں۔ ضروری خدمات سے منسلک لوگ ہی اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

جھارکھنڈ میں ایک ہفتہ کے اس لاک ڈاﺅن کے دوران زراعت ، صنعت ، تعمیرات اور کانکنی کی سرگرمیاں چلتی رہیںگی۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے درخواست کی ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران سختی سے ضوابط کی پاسداری کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اس کے علاوہ عوامی مقامات پر پانچ سے زائد لوگوں کو جمع ہونے کی چھوٹ نہیں ہوگی۔ ریاست میں دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل آوری کرائی جائے گی۔ ملک میں مذہبی مقامات بھی کھلے رہیںگے لیکن وہاں عقیدت مندوں کی موجودگی معمولی تعداد میں ہی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.