ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ نے کشمیری پنڈت طلبا کے لیے بھارت بھر کے مختلف پروفیشنل کالجوں میں خصوصی کوٹہ مانگنے والی عوامی مفاد کی درخواست (پی آئی ایل) کو تصرف کرتے ہوئے کہا کہ "اس معاملے کو حکومتی سطح پر دیکھا جائے۔"
کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی کی جانب سے دائر درخواست کا تصرف کرتے ہوئے چیف جسٹس پنکج متھل، جسٹس ونود چٹرجی کول پر مبنی عدالت کی ڈویژن بینچ کا کہنا تھا کہ "درخواستوں کے ذریعے جو معاملہ عدالت کے سامنے رکھا گیا ہے اس کو حکومت کی سطح پر دیکھا جائے اور عدالت کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ اس وقت اس معاملے پر سماعت کرے۔"
سمیتی نے اپنے درخواست میں کہا تھا کہ اُنہوں نے نے منسٹری آف ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کے سامنے پنڈتوں کے لیے خصوصی کوٹہ فراہم کرنے کی مانگ کرتے ہوئے دو رپرسنٹیشن دی تھی اور اب وہ اس میں عدالت کی مداخلت چاہتے تھے۔
عدالت نے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کی وہ درخواست گزار کی مسئلے پر غور کریں اور انتہائی تیزی سے قانون کی روشنی میں اس مسئلہ کا حل کریں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ "درخواست گزار کے لیے یہ اختیار ہے کہ وہ اپنی تمام شکایات کو اجاگر کرتے ہوئے ایک جامع نمائندگی پیش کرے، اگر وہ چاہے تو آج سے دو ہفتوں کے عرصے کے اندر اندر، چیف سیکریٹری کے لیے ہدایت کے مطابق اس معاملے پر غور کرے۔