ETV Bharat / bharat

زرعی قوانین کو واپس کراکرہی واپس جائیں گے: حنان ملا

آل انڈیا کسان سبھا کے رہنما حنان ملا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ کسان بغیرزرعی قوانین کو واپس کرائے گھر واپس نہیں جائیں گے، چاہے انہیں طویل احتجاج ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔

کسان قوانین میں ترمیم کے بارے میں حنان مولا کا بیان

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 5:28 PM IST

آل انڈیا کسان سبھا کے رہنما اور حنان ملا جو مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع کے البیریا حلقہ سے آٹھ دفعہ لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قوانین میں ترامیم کی بات کر رہی ہے لیکن کسانوں کو یہ قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے صاف طور پر کہا کہ کسان بغیر قوانین کو واپس کرائے نہیں جائیں گے۔ اس کے لئے کسانوں کو کتنے بھی دنوں تک احتتجاج کو جاری رکھنا پڑے۔

کسان قوانین میں ترمیم کے بارے میں حنان مولا کا بیان

انہوں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ہوئی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ سے کل میٹنیگ میں وہی پرانی باتیں ہوئیں۔ امت شاہ بھی دوسرے وزرا کی طرح قوانین میں ترمیم کی بات کررہے تھے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے امت شاہ سے کہا کہ آپ بڑے منتری ہیں ہم لوگ سمجھتے تھے کہ آپ کچھ الگ کریں گے ۔ لیکن آپ بھی ترمیم پر ہی رکے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا گزشتہ 14 دنوں سے احتتجاج جاری یے۔

مزید پڑھیں:

ترنمول کانگریس کا زوال دیکھنے کے لئے کورونا سے نجات ملی ہے: عبدالمنان

کسانوں نے نئے زرعی قوانین کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں حکومت قوانین میں ترامیم کرنے کی بات کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.