ETV Bharat / bharat

ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کوالٹی کنٹرول کونسل کا اہم اجلاس

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 5:43 PM IST

ڈائریکٹر ہنڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر نے ممبران کو جی آئی رجسٹریشن کے فروغ کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ جس کا مقصد کشمیر آرٹ اینڈ کرافٹ کی نقلی مصنوعات کی فروخت پر روک لگانے کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات کا ذکر ہے۔

ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کوالٹی کنڑول کونسل کا اہم اجلاس منعقد

ہینڈی کرافٹس کوالٹی کنڑول کونسل کا پہلا اجلاس ڈائریکٹر محمود احمد شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم جموں، ڈائریکٹر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپیٹ ٹیکنالوجی یعنی آئی آئی سی ٹی، کرافٹ ڈیویلپمینٹ انسٹی ٹیوٹ کے نمائندے، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول کے علاوہ غیر سرکاری ادارے میراث سوسائٹی اور تحفظ کے صدور نے بھی شرکت کی۔

اس موقعے پر ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر نے ممبران کو جی آئی رجسٹریشن کے فروغ کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ جس کا مقصد کشمیر آرٹ اینڈ کرافٹ کی نقلی مصنوعات کی فروخت پر روک لگانے کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات کا ذکر تھا۔

وہیں اجلاس میں متفقہ طور پر جموں اور کشمیر دونوں صوبے میں بیک وقت مارکیٹ چیکینگ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بازاروں میں مشین سے بنائی جانے والی مصنوعات کو ہاتھ سے بنائی جانے والی مصنوعات کے نام پر فروخت کرنے سے روکا جاسکے۔ محکمہ ہینڈی کرافٹس کشمیر اور جموں کوالٹی کنٹرول ایکٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اور شو روم مالکان کے خلاف سخت تعزیراتی اقدامات پر غور کررہی ہے۔

اجلاس میں جی آئی مارک کے فروغ کے لیے غیر سرکاری اداروں میراث اور تحفظ کے رول کو اجاگر کیا گیا جب کہ مذکورہ سوسائٹیوں کو کاریگروں اور صنعت کاروں میں جی آئی مارک کے رجسٹریشن کے فوائد سے متعلق جانکاری پہنچانے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دو کشمیری معذور کرکٹر کی قومی ٹیم میں سلیکشن باعث افتخار: منوج سنہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.