ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Row: گیانواپی مسجد معاملہ میں اکھلیش یادو اور اسدالدین اویسی پر درج مقدمہ کی سماعت ملتوی - case filed against owaisi and akhilesh yadav

گزشتہ روز اکھلیش یادو اور اسد الدین اویسی نے گیانواپی مسجد کیمپس میں پائے جانے والے مبینہ شیو لنگ کو فوارہ کہا تھا جس کو لیکر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ Case filed against owaisi and akhilesh yadav

گیانواپی مسجد معاملہ میں اکھلیش یادو اور اسد الدین اویسی پر درج مقدمہ کی سماعت آج

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 11:49 AM IST

Updated : Jun 2, 2022, 2:26 PM IST

وارانسی: گیانواپی مسجد کیمپس میں پائے جانے والے مبینہ شیو لنگ کو فوارہ کہنے کے معاملے میں اکھلیش یادو، اسد الدین اویسی سمیت دیگر کئی لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے مطالبے پر سماعت ملتوی ہوگی۔ ایڈوکیٹ ہریہر پانڈے نے مقدمہ دائر کیا ہے۔ وارانسی کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ پنچم کی عدالت میں دفعہ 156(3) کے معاملے کی سماعت ہونی تھی۔ Plea filed against owaisi and akhilesh yadav

مزید پڑھیں:۔ Owaisi on Gyanvapi Masjid: گیان واپی مسجد سروے کا ویڈیو لیک، اسدالدین اویسی کی تنقید

اطلاعات کے مطابق وکیل ہریہر پانڈے نے عدالت کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ گیانواپی مسجد کیمپس میں اکھلیش یادو، اسدالدین اویسی سمیت دیگر کئی لوگوں کے ذریعہ ملے مبینہ شیولنگ کو فوارہ کہا جا رہا ہے۔ یہ لوگ مسلسل ایسے بیانات دے رہے ہیں جس سے ہندوؤں کے عقائد کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ہریہر پانڈے نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ اکھلیش یادو، اویسی، ان کے بھائی اور بنارس کی مسلم جماعتوں سمیت کچھ مسلم مذہبی رہنماؤں اور مسجد میں نماز پڑھنے گئے دو ہزار سے زیادہ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ عدالت اس معاملے کی دفعہ 156(3) کے تحت آج سماعت کرے گی۔

Last Updated : Jun 2, 2022, 2:26 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.