جموں وکشمیر کے بی جے پی لیڈر غلا م علی کھٹانہ کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ بھاجپا لیڈر نے کہا کہ یہ پورے جموں وکشمیر کے عوام کی جیت ہے اور میں وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ BJP leader Ghulam Ali khatana
انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم مودی نے جو وعدہ کیا تھا اُس کو کرکے بھی دکھایا، یہ صرف گوجر برادری کی فتح نہیں بلکہ جموں وکشمیر کے تمام لوگوں کی فتح ہے۔ BJP leader Ghulam Ali khatana
بتادیں کہ صدر دروپدی مرمو نے مرکزی حکومت کی سفارش پر غلام علی کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لئے نامزد کیا ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہا گیا کہ آئین ہند کی دفعہ 80 کی شق 1 کی ذیلی شق a کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر ہند نے غلام علی کو کونسل ممبر کے طور نامزد کیا ہے۔ BJP leader Ghulam Ali khatana
دریں اثناء گوجر بکروال کانفرنس کے صدر حاجی محمد یوسف نے مرکزی سرکار اور صدر ہند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے غلام علی کھٹانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ غلام علی جموں کے بھٹنڈی علاقے کے ساکن ہے او ر انہوں نے بی جے پی آئی ٹی سیل کے ساتھ ساتھ ترجمان کے بطور بھی کام کیا۔
گوجر بی جے پی لیڈر غلام علی کھٹانہ پیشے سے انجینئر ہیں اور تقریباً چودہ سال سے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ وابستہ ہیں۔