بناسکانٹھا: ریاست گجرات کے بناسکانٹھا ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اور دو بچوں کے اسلام قبول کرنے اور ان سے علیحدگی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق پولیس نے ایک سہیل شیخ اور اس کے خاندان کے دیگر چار افراد کے خلاف مبینہ طور پر ہریش سولنکی کی بیوی اور دو بچوں کو اسلام قبول کرنے کے لیے "برین واش" کرکے خودکشی پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دو افراد کو پیر کو گرفتار کیا گیا۔ Gujarat man attempts suicide
مزید پڑھیں:۔ Minor Girl Commits Suicide in Ramban گیارہویں جماعت کی طالبہ کی خودکشی
بناسکانٹھا کے ڈیسا تعلقہ کے مالگڑھ گاؤں سے تعلق رکھنے والے سولنکی نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ وہ فی الحال پالن پور قصبے کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سولنکی کی بیٹی کی کالج میں اعجاز شیخ نامی ایک نوجوان سے دوستی ہوگئی، جس کے بعد گھر والوں نے ان کی دوستی پر اعتراض کیا۔ شکایت کے مطابق بیٹی کے اسلام قبول کرنے کے بعد ماں اور بھائی نے بھی اسلام قبول کر لیا اور گھر میں نماز پڑھنے لگے۔ سولنکی کے افراد خاندان بیوی اور دونوں بچوں کو پریشان کرنے لگے جس کے بعد سولنکی کی بیوی اور دونوں بچوں نے گھر چھوڑ دیا۔ الزام ہے کہ ان کی جدائی سے دلبراداشتہ ہوکر سولنکی نے زہر کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔