ETV Bharat / bharat

Gujarat Assembly Elections گجرات میں پہلے مرحلے کے لیے 1362 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے

گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن پیر تک کل 1362 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ریاست کے 33 اضلاع کی کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ریاست کی 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔Nominations for Gujarat Polls

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 5:08 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن پیر تک کل 1362 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے آج یہاں یواین آئی کو بتایا کہ پہلے مرحلے کے لیے 5 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا تھا۔ 5 نومبر سے شروع ہونے والے اس عمل کے تحت 14 نومبر یعنی آخری دن تک کل 1362 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی اور 17 نومبر تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔ پہلے مرحلے میں 89 سیٹیں جنوبی گجرات، سوراشٹرا اور شمالی گجرات کے کچھ حصوں سے ہیں۔Gujarat Assembly Elections 2022

10 نومبر کو دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے لیے پیر کوکئی بڑے ناموں سمیت پانچویں دن تک 95 امیدواروں نے کاغذات داخل کیے۔ کاغذات نامزدگی 17 نومبر تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ 18 نومبر کو ان کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر ہے۔ وسطی گجرات اور شمالی گجرات کی باقی کل 93 سیٹوں پر5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

ریاست کے 33 اضلاع کی کل 182 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ریاست کی 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور بقیہ 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے 3 نومبر کو گجرات میں پولنگ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جنوبی گجرات، سوراشٹرا اور شمالی گجرات کے کچھ حصوں کی کل 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو اور وسطی گجرات اور شمالی گجرات کی باقی کل 93 سیٹوں پر 5 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی اور پولنگ کا عمل 10 دسمبر کو مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Gujarat Assembly Polls گجرات انتخابات کے لیے کانگریس نے 40 اسٹار کیمپینرز کی فہرست جاری کی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.