ETV Bharat / bharat

Karnataka Politics کرناٹک میں حکومت سازی کا عمل شروع، شیوکمار نے آج شام کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ بلائی

ڈی کے شیوکمار نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ نو منتخب ارکان اسمبلی، قانون ساز کونسلرز اور ارکان پارلیمنٹ کی آج شام 7 بجے کوئنس روڈ پر واقع اندرا گاندھی بھون میں میٹنگ منعقد ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 18, 2023, 12:03 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے جمعرات کی شام یہاں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے تمام ایم ایل ایز کو ایک خط لکھ کر کرناٹک میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کا عمل شروع کردیا ہے۔ شیوکمار نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ نو منتخب ارکان اسمبلی، قانون ساز کونسلرز اور رکن پارلیمنٹ کی ایک میٹنگ شام 7 بجے، کوئنس روڈ واقع اندرا گاندھی بھون میں ہوگی۔ سدارمیا اور شیوکمار کے درمیان وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے تعلق سے پیدا ہونے والا تعطل بدھ کی دیر رات سے جمعرات کی صبح تک جاری رہنے والی کئی میٹنگوں کے بعد حل ہو گیا ہے۔ میٹنگ میں کھڑگے، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور رندیپ سرجے والا اور کرناٹک کے دو تجربہ کار لیڈران نے شرکت کی۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے ملکارجن کھڑگے کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران تعطل کو ختم کرنے کے فارمولے کو حتمی شکل دی۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے بھی اس بات کی تائید کی ہے کہ جس لیڈر کو زیادہ سے زیادہ ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہو، اسے وزیر اعلیٰ منتخب کیا جائے۔

حلف برداری کی تقریب ہفتہ کو بنگلورو کے کانتی راوا اسٹیڈیم میں کانگریس قیادت کی موجودگی میں ہوگی جس میں پارٹی کے سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہوں گے۔ سدارامیا اور شیوکمار دونوں 13 مئی کو ریاست میں کانگریس کو بھاری اکثریت ملنے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے دوڑ میں تھے۔ اتوار کو پارٹی کی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ نے کھڑگے کو اگلا وزیراعلی منتخب کرنے کا اختیار دیا۔ تاہم دونوں رہنما جمعرات کی صبح تک کسی معاہدے پر نہیں پہنچے اور اس بات پر بضد رہے کہ انہیں ہی وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ گذشتہ چار دنوں میں دونوں رہنماؤں نے گہرائی سے بات چیت کی اور ایک دوسرے کی خوبیوں اور کمزوریوں کو شمار کیا۔

سدارمیا نے مبینہ طور پر دلیل دی کہ چونکہ شیوکمار کے خلاف عدالتی مقدمات زیر التوا ہیں، اس لیے انہیں وزیر اعلیٰ بنانے سے حکومت کی شبیہ خراب ہوگی۔ سدارمیا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ایک مقبول چہرہ اور ووٹ حاصل کرنے والے ہیں اور مسلمانوں اور پسماندہ ذات کے ووٹروں میں ان کا احترام کیا جاتا ہے، جو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں فیصلہ کن عنصر ثابت ہوں گے۔ دوسری طرف شیوکمار نے دعویٰ کیا کہ سدارمیا کے پانچ سال کے اقتدار کے بعد کانگریس کو اقتدار سے باہر پھینک دیا گیا اور انہیں لیجسلیچر پارٹی لیڈر کا عہدہ دیا گیا، لیکن وہ لوک سبھا انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Political Life of Siddaramaiah سدارامیا کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب، جانیں ان کا سیاسی سفر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.