ETV Bharat / bharat

Ensure Adequate Buffer Stock of Medical Oxygen: کووڈ ادویات و آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی کو ہدایت

کووڈ کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ ادویات، آکسیجن اور معاون آلات کے مناسب ذخیرہ کو یقینی بنائیں۔ Ensure adequate buffer stock of medical oxygen

کووڈ ادویات و آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے ریاستی کو ہدایت

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 2:11 PM IST

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن Union Health Secretary Rajesh Bhushan نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریز اور ہیلتھ سکریٹریوں کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ کووڈ وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے تمام ادویات، آکسیجن اور معاون آلات کی ذخیرہ اندوزی اور دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ کل دیر شام لکھے گئے اس خط کی ایک کاپی بدھ کو یہاں جاری کی گئی۔

ہیلتھ سکریٹری نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں آکسیجن پلانٹس اور صحت کی خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ طبی آکسیجن وبائی امراض کے اثرات سے نمٹنے میں ایک اہم عنصر ہے۔ اس کے لیے مرکزی حکومت آکسیجن پلانٹ لگانے اور مریضوں کو اس کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد کر رہی ہے۔

راجیش بھوشن نے کہا کہ کووڈ کی صورتحال کے پیش نظر صحت کی دیکھ بھال کے تمام مراکز میں آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اسپتالوں میں کم از کم اگلے 48 گھنٹوں تک کووڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات اور آکسیجن کا مناسب ذخیرہ ہونا چاہیے۔ اسپتالوں میں آکسیجن ٹینکر بھرے اور سپلائی کا نظام ہموار ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آکسیجن کی پیداوار کے مناسب پلانٹس موجود ہیں اور ان کے آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ آکسیجن سلنڈر بھرے اور کام کرنے کی حالت میں ہونے چاہئیں۔ اسپتالوں کے پاس ہنر مند انسانی وسائل ہونے چاہیے اور اسے تربیت یافتہ افراد کے ذریعےآپریٹ کیا جانا چاہئے۔ پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ آکسیجن کنٹرول روم بھی بنائے جائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.