پنچایتی راج کے وزیر مملکت کپل موریشور پاٹل نے منگل کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ گاووں میں خوشحالی آئے اس کے لئے ان کی حکومت مسلسل کام کر رہی ہے۔ حکومت شہروں کی طرح دیہاتوں کوبھی ترقی دینا چاہتی ہے، اس لیے دیہی علاقوں کے لیے بھی ماسٹر پلان لانے کا اس کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کی ترقی کے لیے مودی حکومت نے 2020 میں پراپرٹی کارڈ اسکیم شروع کی تھی۔ پراپرٹی کارڈ اسکیم کا مقصد تجاوزات کو ہٹانا ہےاور زمین کے مالک کو اس کا حق دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کو گاؤں کی سطح پر تیزی سے نافذ کیا جا رہا ہے اور اس کا فائدہ گاؤں والوں کو مل رہا ہے۔ اس سے گاؤں میں پنچایت سطح پر ٹیکس کے نظام کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے اور تجاوزات کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لوگوں کو اس اسکیم سے حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم سب کے لیے ہے اور تمام ذاتوں، برادریوں اور طبقات کے لوگ اس کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔ حکومت اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ کوئی بھی اس اسکیم کے فوائد سے محروم نہ رہے۔
یو این آئی