ETV Bharat / bharat

Who Will Be Next CDS: چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی دوڑ میں نروانے سرفہرست

جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت Gen Bipin Rawat Died in Helicopter Accident کے بعد پروٹوکول کے مطابق اگلے سی ڈی ایس کی تقرری جلد عمل میں لائے جانے کا امکان ہے، وہیں اس دوڑ میں آرمی چیف ایم ایم نروانے ایک قوی امیدوار کے طور پر Mukund Naravane favourite to be next CDS دیکھے جا رہے ہیں۔

نروانے
ںروانے
author img

By

Published : Dec 10, 2021, 12:26 PM IST

بدھ کو ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت Gen Bipin Rawat کی اچانک موت کے بعد ان کے اہم عہدے کے لیے متبادل تلاش کرنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی سرکار جلد ہی اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف Chief of Defence Staff کی تقرری کا عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سی ڈی ایس عہدے کی لیے زیادہ تر لوگوں کی نظریں آرمی چیف ایم ایم نراونے M M Narwane پر مرکوز ہیں، نروانے نئے سی ڈی ایس کے عہدے کی دوڑ میں سر فہرست Mukund Naravane favourite to be next CDS ہیں۔

متعدد ریٹائرڈ فوجی کمانڈرز اور حکام کا خیال ہے کہ جنرل نروانے کو نئے سی ڈی ایس کے طور پر مقرر کرنا ایک دانشمندانہ قدم ہوگا کیونکہ وہ پانچ ماہ کے اندر آرمی چیف کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔

حکام نے جمعرات کے روز کہا کہ حکومت اس معاملے پر فیصلہ لینے کے لیے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سینئر کمانڈروں کی ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔ کمیٹی کی سفارش کی بنیاد پر اگلے دو سے تین دنوں میں اس فیصلے کو حتمی شکل دی جائے گی اور اسے منظوری کے لیے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں؛ Condolences On General Bipin Rawat Death :جنرل بپن راوت کی موت پر جموں و کشمیررہنماؤں کا رد عمل

سفارشات کو مزید ناموں پر غور کے لیے کابینہ کی تقرری کمیٹی کو بھیجا جائے گا اور بھارت کے اگلے سی ڈی ایس کی تقرری کے بارے میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔

حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کئی اعلیٰ افسران سی ڈی ایس کے عہدے کے لیے ممکنہ امیدواروں کی کمیٹی کے انتخاب کے عمل کو مربوط کریں گے۔

حکومت سی ڈی ایس کی تقرری کے لیے اسی پروٹوکول پر عمل کرے گی جیسا کہ تینوں افواج کے سربراہوں کی تقرری کے لیے کیا جاتا ہے۔ Chief of Defence Staff کی سربراہی چیفس آف اسٹاف کمیٹی (COSC) کرتی ہے جس میں تینوں افواج کے سربراہان شامل ہوتے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ جنرل نروانے کی کارکردگی اور جس طرح سے انہوں نے مشرقی لداخ کے تعطل کو سنبھالا، اس کے پیش نظر ان کی اعلیٰ عہدے پر تقرری کا قوی امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.