ترنمول کانگریس کی ڈولا سین نے آج راجیہ سبھا میں حکومت پر زور دیا کہ وہ جوٹ کی صنعت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے، تاکہ لوگوں کو روزگار مل سکے اور کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت مل سکے۔ Govt Should Promote Jute Industry
محترمہ سین نے وقفہ صفر کے دوران کہاکہ ملک میں جوٹ کی روایتی صنعت ہے جو ماحول دوست ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے Jute Industry is Environmentally Friendly۔ اس سے قالین سے لیکر کپڑے تک بنائے جاتے ہیں اور ڈیموں کی حفاظت بھی اسی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوٹ سے بنی اشیاء برآمد کی جاتی ہیں تو اس سے زرمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت جوٹ انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے۔ ہر چیز کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن جوٹ کے تھیلے کم قیمت پر خریدے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں 2.5 کروڑ جوٹ ورکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 15 جوٹ ملیں بند ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے تقریباً 60 ہزار لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی صنعت میں بھی جوٹ کے تھیلوں کا کم استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بحران بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی