ETV Bharat / bharat

عام بجٹ سے کسانوں کی امیدیں وابستہ - ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ

عام بجٹ 2021 سے رواں برس سبھی شعبہ جات کے لوگوں کی امیدیں وابستہ ہیں کیوں کہ کورونا بحران کے بعد یہ پہلی بار بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔

عام بجٹ سے کسانوں کی امیدیں وابستہ
عام بجٹ سے کسانوں کی امیدیں وابستہ
author img

By

Published : Feb 1, 2021, 9:43 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ای ٹی وی بھارت نے عام بجٹ پیش ہونے سے قبل کسانوں سے بات کی ۔

کسانوں نے کہا کہ بجٹ کسانوں کے مفاد میں ہونا چاہئے۔

عام بجٹ سے کسانوں کی امیدیں وابستہ

خیال رہے کہ آج وزیر خزانہ نرملا سیتارامن مرکزی حکومت کی جانب سے عام بجٹ 2021 پیش کرنے جارہی ہیں۔

اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے ملک معاشی کساد بازاری کے دور سے گزر رہا ہے ، اس کی وجہ سے ملک کی عوام کو عام بجٹ سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔

کسانوں نے نہ صرف مرکزی حکومت سے ناراضگی ظاہر کی ہے بلکہ بجٹ پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تاہم کسانوں نے کہا کہ انہیں مرکز میں مودی اور ریاست میں یوگی حکومت سے بہت سی توقعات ہیں۔

کسان آیوش کمار نے کہا کہ آنے والے دنوں میں زرعی سامان ، کھاد کے بیج ، کیڑے مار ادویات ، ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کاشتکاروں کا بجٹ خراب ہورہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت زراعت میں استعمال ہونے والے سامان کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے تو کسانوں کی فصلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنا چاہئے۔

وہیں کسان پرمجیت سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ کسان کے مفاد میں ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:وزیر خزانہ نرملا سیتارمن آج عام بجٹ پیش کریں گی

انہوں نے کہا کہ دن رات کی محنت کی وجہ سے کھیتوں میں پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے ، تاہم صحیح قیمت نہ ملنے کی وجہ سے آمدنی میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

کسانوں کو جہاں عام بجٹ سے امیدیں وابستہ ہیں، وہیں ، کسانوں کی یہ بھی خواہش ہے کہ ان کے قرض کو معاف کیا جائے گا۔

اب بجٹ پیش ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے کہ عام بجٹ آیا کسانوں کے مفاد میں ہے یا پھر ان کی امیدوں پر پانی پھیرنے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.