ETV Bharat / bharat

Vaccination For Students In Jasola: جسولہ کے سرکاری اسکول میں طلبا کے لیے ویکسینیشن کا انتظامیہ - شاہین باغ میں ویکسینیشن کا انتظامیہ

ویکسینیشن مراکز پر بھیڑ کو دیکھتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے طلبہ وطالبات کو راحت پہنچانے کے مقصد سے اسکول کے اندر ہی ویکسین لگانے کا انتظام کیا ہے۔ آج پہلا دن ہونے کی وجہ سے سرودیہ بال کنیا ودیالہ میں صبح سے بھیڑ رہی ہے۔ Vaccination For Students In Jasola

جسولہ کے سرکاری اسکول میں طلبہ وطالبات کے لیے ویکسینیشن کا انتظامیہ

author img

By

Published : Jan 20, 2022, 9:49 AM IST

دہلی میں کورونا وائرس کے ٹیکے لگانے کا سلسلہ بڑی تیزی سے جاری ہے۔ 18 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین دینے کے اعلان کے بعد اسکولوں و دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کےلیے ویکسین کو لازمی قرار دیا جارہا ہے جس کو لے کر ویکسینیشن سینٹر پر طلبہ و طالبات کی بھیڑی دیکھی جارہی ہے۔ کچھ اسکولوں میں ویکسین لگانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ Vaccination For Students In Jasola

شاہین باغ سے متصل جسولہ کے گورنمنٹ اسکول میں مسلمانوں کے کافی بچے زیر تعلیم ہیں، ویکسینیشن مراکز پر بھیڑ کو دیکھتے ہوئے اسکول انتظامیہ نے طلبہ وطالبات کو راحت پہنچانے کے مقصد سے اسکول کے اندر ہی ویکسین لگانے کا انتظام کیا ہے۔ آج پہلا دن ہونے کی وجہ سے سرودیہ بال کنیا ودیالہ میں صبح سے بھیڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Children's Vaccination Campaign: مدھیہ پردیش میں بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم

ٹیکہ لگانے کے لیے طلبہ و طالبات صبح سے ہی لائن لگاکر اپنی باری کا انتظار کررہے تھے۔ ٹھنڈ کی وجہ سے صبح گیارہ بجے تک کم بھیڑ رہی لیکن بارہ بجے کے قریب اچانک طلبہ وطالبات کی بھیڑ لگ گئی۔ اور یہ بھیڑ کا سلسلہ شام تک جاری رہا۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت نے اسکول کا معائنہ کرنے کی کوشش کی لیکن پرنسپل کی جانب سے میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پوری تفصیلات نہیں مل سکی کہ کتنے طلبہ وطالبات کو پورے دن میں ویکسین لگائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.