ETV Bharat / bharat

وہ سرکاری اسکول جو گذشتہ 10 برسوں سے صد فیصد نتائج دے رہا ہے - etv bharat news

سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا معیار پرائیویٹ اسکولوں سے کمتر سمجھا جاتا ہے، اس تصور کو زینت محل اسکول کی طالبات نے غلط ثابت کرتے ہوئے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

Government school giving 100% result since last 10 years
وہ سرکاری اسکول جو گذشتہ 10 برسوں سے صد فیصد نتائج دے رہا ہے
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 12:53 AM IST

دارالحکومت دہلی کے لال قلعے علاقے میں واقع گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نمبر 2 دیکھنے کے بعد ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ یہ کوئی سرکاری سکول ہے۔ دراصل کلاسز کے باہر بنی پینٹنگز اسکول کے در و دیوار پر موجود ورٹیکل گارڈن اور طالبات کے نتائج اسکول کو پبلک اسکول جیسا بناتے ہیں۔

یہ اسکول گزشتہ دس برسوں سے مسلسل بہتر نتائج کے ساتھ صد فیصد کامیابی حاصل کرکے اپنی کامیابی کا لوہا منوا رہا ہے اس سب کے پیچھے اسکول کے اساتذہ کرام اور ایس ایم سی ممبران کا اہم کردار رہا ہے۔

ویڈیو

واضح رہے کہ رواں برس 99.37 فیصد لڑکوں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ لڑکیوں کی شرح 99.67 فیصد رہی۔

اگر دہلی کے سبھی سرکاری اسکولوں کے نتائج کی بات کی جائے تو رواں برس 99.96 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کر ایک تاریخ رقم کی ہے جبکہ گذشتہ برس کامیاب ہونے والے طلبہ کا فیصد 97.92 رہا تھا۔ وہیں پرائیویٹ اسکولوں کے نتائج 92.02 فیصد رہے۔

Government school
سرودیا کنیا ودیالیہ سینیئر سکنڈری اسکول نمبر 2

یہ بھی پڑھیں:

دہلی میں کورونا کے سبب رواں برس بھی تعزیے کی اجازت نہیں

غور طلب ہے کہ دہلی حکومت کے 875 اسکولز نے 100 فیصد نتائج کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گذشتہ برس یہ تعداد 396 تھی۔

اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ یہ سال گذشتہ سالوں سے ٹھوڑا مختلف رہا کیونکہ رواں برس امتحان ہی نہیں ہوئے بلکہ گذشتہ کارکردگی اور اسائنمنٹ کی بنیاد پر ہی انہیں نمبر دیے گئے۔ البتہ بچوں کے لیے آن لائن پڑھائی کرنا بھی کسی مشکل سے کم نہیں تھا لیکن اس کے باوجود ہمارے طلباء نے بہتر نتائج کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.