ETV Bharat / bharat

Indian Student, Killed In Ukraine: ’بھارتی طالب علم نوین کی موت کے لئے حکومت ذمہ دار‘ - کانگریس پارٹی کا حکومت پر نشانہ

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی نوین کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو یوکرین سے ہندستانی طلبا کو لانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنانی چاہئے اور اس منصوبہ کی معلومات طلبا اور انکے کے اہل خانہ کے ساتھ شیئر بھی کرنی چاہئے۔Govt of India Needs Strategic Plan for Evacuation

راہل گاندھی
راہل گاندھی
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 8:12 AM IST

کانگریس نے یوکرین میں ہندستانی طالب علم نوین کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کیلئے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہاکہ اس نے بروقت ملک کے شہریوں کو نکالنے میں کوتاہی برتی۔

کانگریس کی ترجمان ڈاکٹرراگنی نائک نے منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہاکہ نوین کی موت کے لئے ہندستانی حکومت ذمہ دار ہے۔ اس نے بروقت قدم اٹھایا ہوتا تو ملک کے ایک ہونہار طالب کو کھونا نہیں پڑتا۔ انہوں نے کچھ طلبا کو اغوا کئے جانے کی خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔Rahul Gandhi Calls For Strategic Evacuation Plan

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی نوین کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو یوکرین سے ہندستانی طلبا کو لانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی بنانی چاہئے اور اس منصوبہ کی معلومات طلبا اور انکے کے اہل خانہ کے ساتھ شیئر بھی کرنی چاہئے۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ایک ہندستانی طالب علم نوین کی یوکرین میں موت کی افسوسناک خبر ملی۔ میری ان کے کنبہ کے اراکین اور دوستوں کے ساتھ تعزیت۔ میں پھر کہتا ہوں کہ ہندستانی حکومت کو پھنسے ہوئے طلبا کی بحفاظت واپسی کے لئے اسٹریٹجک منصوبہ کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کام کے لئے ہر منٹ قیمتی ہے۔

مزید پڑھیں:'مرکزی حکومت قومی تحقیقاتی ایجنسیز کا استحصال کر رہی ہے'

محترمہ واڈرا نے کہا کہ یوکرین میں پھنسے ہندستانی طالب علم نوین کی موت کی خبر دکھ دینے والی ہے۔ ان کے کنبوں کے ساتھ میری گہری تعزیت۔ بھگوان انہیں اس دکھ کے وقت میں ہمت دے۔ میری حکومت سے درخواست ہے کہ ہر ممکن کوشش کرکے جلد از جلد ہمارے تمام طلبا کو واپس لایا جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.