ETV Bharat / bharat

Telangana Govt Sends Chadar to Ajmer Dargah: حکومت تلنگانہ کی جانب سے درگاہ خواجہ غریب نواز کے لیے چادر روانہ

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی اپنی جانب سے عنقریب بارگاہ غریب نواز میں غلاف روانہ کرے گی اور کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے قیام سے ہی ہر سال پابندی کے ساتھ اجمیر شریف کو غلاف روانہ کیا جاتا ہے۔ Telangana Govt Sends Chadar to Ajmer Dargah

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 10:28 AM IST

حکومت تلنگانہ کی جانب سے درگاہ خواجہ غریب نواز کے لیے چادر روانہ

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی، حیدرآباد پارٹی صدر و رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ اور سابق رکن قانون ساز کونسل سری نیواس ریڈی کے ہاتھوں تلنگانہ بھون سے اجمیر شریف کے لیے چادر روانہ کی گئی، جس کا اہتمام ٹی آر ایس بنجارہ ہلز کے قائد سید محمد حسین اور ان کے ساتھیوں نے کیا تھا۔ Chadar was sent to Ajmer Sharif

اس موقع پر وزیر داخلہ محمد محمود علی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی اپنی جانب سے عنقریب بارگاہ غریب نواز میں غلاف روانہ کرے گی اور کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے قیام سے ہی ہر سال پابندی کے ساتھ اجمیر شریف کو غلاف روانہ کیا جاتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ خواجہ غریب نواز کی بارگا پر ہر منت پوری ہوتی ہے، آپ کا مقام کافی بلند ہے۔ ہر ضرورت مند بلا لحاظ مذہب و ملت آپ کی بارگاہ پر حاضر ہوکر اپنی مرادیں پوری کرتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندراشیکھر راؤ نے تلنگانہ کے زائرین کے قیام اور سہولیات کے لیے اجمیر شریف میں ایک رباط (گیسٹ ہاؤز) کے قیام کے لیے ایک ایکڑ زمین خریدی ہے جس پر بہت جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوں ہی یہ رباط تیار ہوگا تلنگانہ عوام کو اس میں قیام کی سہولت مہیا ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زائرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Urs Ajmer Dargah: اجمیر درگاہ کمیٹی کو دس لاکھ روپے سے زائد کا چندہ حاصل

وہیں بنجارہ ہلز کے ایک عالم دین نے دعا کرتے ہوئے تلنگانہ میں امن و امان، اخوت و بھائی چارہ، گنگا جمنی تہذیب کی برقراری اور ریاست کی ترقی طلب کی۔ عالم دین نے اپنی دعا میں وزیر اعلیٰ کلوا کنٹلا چندرا شیکھر راؤ، کے ٹی آر، کے کویتا اور ان کے افراد خاندان کی صحت یابی اور عمر درازی کا ذکر کیا۔

اس موقع پر سابق چیرمینس رحیم اللہ خاں نیازی، عنایت علی باقری، پارٹی قائدین خواجہ بدرالدین، مسیح اللہ، لطیف شرفن اور دیگر شریک تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.