ETV Bharat / bharat

Google Employees on Vaccination: گوگل ملازمین کا لازمی کووڈ ویکسینیشن کے خلاف اعلامیہ پر دستخط

سرچ انجن گوگل کے تقریباً 600 ملازمین (Google Employees) نے ایک اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں واپس آنے سے پہلے تمام ملازمین کے لیے لازمی کووڈ-19 ویکسینیشن (Mandatory Vaccination) کی شرائط واپس لیں۔

Google employees sign declaration against mandatory vaccine policy
گوگل ملازمین کا لازمی کووڈ ویکسینیشن کے خلاف اعلامیہ پر دستخط
author img

By

Published : Nov 24, 2021, 10:10 PM IST

امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ نے 4 نومبر کو کہا تھاکہ 100 سے زائد ملازمین والی کمپنیاں اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ہر ملازم کو یا تو مکمل ویکسین لگائی گئی ہو یا پھر ہفتہ وار بنیادوں پر ان کا کورونا ٹسٹ کیا جائے۔

اسی بنیاد پر گوگل نے اپنے 150,000 سے زیادہ ملازمین (Google Employees) سے کہا کہ وہ دسمبر کے اوائل تک کمپنی کے پورٹل پر اپنی ویکسینیشن (Vaccination) کی پوزیشن اپ لوڈ کریں۔

کمپنی نے یہ بھی ہدایت کی کہ حکومت کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کرنے والے ملازمین کو دفتر نہ آنے پر بھی کووڈ کے ٹیکے لگوانے ہوں گے۔

میڈیا ذرائع سی این بی اسی نے اطلاع دی ہے کہ دستخط شدہ اعلامیہ کمپنی کے مالکان پر زور دیتا ہے کہ وہ ویکسینیشن پر ایک نیا حکم نافذ کریں، جس میں تمام ملازمین شامل ہوں۔

اعلامیہ میں ملازمین سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اصولی طور پر لازمی ویکسینیشن (Mandatory Vaccination) کی شرط کی مخالفت کریں اور اگر وہ پہلے ہی کورونا ویکسین نہ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں تو اس پر قائم رہیں۔

تاہم گوگل ملازمین کی اس مخالفت کے باوجود اپنی پالیسی پر قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کے 2 لاکھ ملازمین آئندہ سال جولائی تک گھر سے کام کریں گے

سی این بی سی نے گوگل کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا "جیسا کہ ہم نے اپنے تمام ملازمین کو بتایا ہے، ہماری ویکسینیشن کی ضروریات ہماری افرادی قوت کو محفوظ رکھنے اور ہماری خدمات کو چلانے کے سب سے اہم طریقوں میں سے ایک ہیں۔ ہم اپنی ویکسینیشن پالیسی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔"

گوگل کے ملازمین کو 10 جنوری سے ہفتے میں تین دن کام کے لیے دفتر آنے کو کہا گیا ہے۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.