ETV Bharat / bharat

Goa Minister on Taj Mahal: تاج محل کی تعمیر کیلئے ٹنڈر جاری نہیں ہوا تھا، گوا کے وزیر کا بے تکا بیان

گوا کے فن اور ثقافت کے وزیر گووند گوڑے نے پنجی میں کلا اکادمی کی عمارت کی تزئین کاری پر پوچھے گئے سوال پر عجیب و غریب اور بے تکا جواب دیا۔ انہوں ںے کہا کہ شاہ جہاں نے تاج محل کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری نہیں کیا تھا۔ Shah Jahan didn't float Tender for Taj Mahal

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 10:53 AM IST

goa-art-and-culture-minister-govind-gaude-said-shah-jahan-had-not-invited-a-quotation-to-build-the-taj-mahal
گوا وزیر کا بے تکا بیان، تاج محل کی تعمیر کے لیے ٹنڈر جاری نہیں کیا گیا تھا

پنجی: گوا کے فن اور ثقافت کے وزیر گووند گوڑے نے تاج محل کے حوالے سے ایک بے تکا بیان دیا ہے۔ Goa Art and Culture Minister Govind Gaude انہوں نے کہا کہ شاہ جہاں نے تاج محل کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری نہیں کیا تھا۔ گووند گوڑے نے یہ بیان اپنے محکمے کا دفاع کرنے کے لیے دیا ہے۔ Shah Jahan didn't float Tender for Taj Mahal

واضح رہے کہ راجدھانی پنجی میں کلا اکادمی بھون کی تزئین کاری کے لیے 49 کروڑ روپے کے ورک آرڈر دیے گئے ہیں Renovate Kala Academy Building۔ جس پر گوا فارورڈ پارٹی کے ایم ایل اے وجے سردیسائی نے جاننا چاہا کہ آرٹ اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کے کچھ طریقہ کار کو کیوں نظرانداز کیا گیا۔ اس پر ریاستی آرٹ اور کلچر کے وزیر گووند گوڑے نے محکمے کا دفاع کرتے ہوئے ایک بے تکا جواب دیا ہے۔ ودھان سبھا کے مانسون اجلاس کے دوران گووند گوڑے نے کہا کہ شاہ جہاں نے تاج محل کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری نہیں کیا تھا۔

گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے ایم ایل اے وجے سردیسائی نے گوا قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کے سوال کے دوران کلا اکادمی کی عمارت کی تزئین کے لیے 49 کروڑ روپے کے ورک آرڈر پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ الاٹمنٹ کے دوران آرٹ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟

ایسے میں اپنے محکمے کی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے گووند گوڑے نے تاج محل اور شاہ جہاں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 'تاج محل ہمیشہ خوبصورت رہتا ہے کیونکہ شاہ جہاں نے آگرہ میں اسے بنانے کے لیے کوئی ٹینڈر جاری نہیں کیا تھا۔' ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ساتھیوں نے آگرہ کا تاج محل ضرور دیکھا ہوگا۔ جس کی تعمیر سنہ 1632 میں شروع ہوئی اور اس کا کام سنہ 1653 میں مکمل ہوا لیکن یہ آج بھی خوبصورت نظر آتی ہے۔

گووند گووڑے (آرٹ اینڈ کلچر منسٹر گووند گووڑے) نے کہا کہ تاج محل 390 برسوں سے اتنا ہی خوبصورت ہے جیسا کہ یہ تھا، اس کی وجہ یہ ہے کہ شاہ جہاں نے تاج محل کی تعمیر کے دوران اس کے لیے ٹینڈر نہیں مانگا تھا۔ بتادیں کہ جی ایف پی ایم ایل اے وجے سردیسائی نے الزام لگایا ہے کہ محکمہ نے سینٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیکٹن بلڈکونس پرائیویٹ لمیٹڈ کو تزئین کاری کا کام الاٹ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.