ETV Bharat / bharat

’دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیاں بھارت کےلیے باعث تشویش‘

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ دنیا میں بہت تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور تجارتی تعلقات میں مسلسل اتار چڑھاؤ رونما ہو رہے ہیں، جن کا اثر بھارت پر بھی پڑے گا۔

دنیا بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ہندوستان کے لیے باعث تشویش: راج ناتھ سنگھ

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 8:39 PM IST

چینئی میں ہفتہ کو انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) جنگی جہاز گروہ کو سمندری بیڑے میں شامل کرنے کے موقع پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی اکثر تبدیلیاں بھارت کے لیے تشویش کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک قوم ہمیں دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ کے درمیان اپنے حوصلے بلند رکھنا چاہئے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ’’آج دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور تجارتی تعلقات مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ دوسرے ملک سے آنے والی خبروں کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ ظاہر ہے کہ ہمارا ملک بھی ان پیش رفتوں سے نہیں بچ سکتا۔‘‘

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’بحر ہند کا خطہ، جہاں دنیا کے دو تہائی سے زیادہ تیل کی شپ منٹ ہو رہی ہے، آج کی بدلتی دنیا یقینی طور پر ان شعبوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ لہذا ہمیں ہر وقت چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی تبدیلیاں اکثر ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث بن جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی کی روسی صدر سے گفتگو

وزیر دفاع نے مزید کہا ’’ہمیں بحیثیت ایک قوم دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ کے اس دور میں اپنے سرحدی محافظوں کے حوصلے بلند رکھنے چاہئے۔‘‘ راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ عالمی سلامتی کی وجوہات، سرحدی تنازعات اور سمندری غلبے کی وجہ سے، دنیا بھر کے ممالک اپنی فوجی طاقت کو جدید اور مضبوط بنانے کی طرف گامزن ہیں۔ ہر ملک میں فوجی ساز و سامان کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ متعدد رپورٹس کے مطابق، اگلے ایک یا دو برسوں میں یعنی 2023 تک، دنیا بھر میں سیکورٹی پر خرچ 2.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'دفاعی شعبہ میں خود کفیل بننےکےلیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے'

انہوں نے کہا کہ بیشتر ممالک کے پاس اس سطح پر ایک سال کا مکمل بجٹ بھی نہیں ہے۔ اگلے پانچ برسوں میں اس میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.