وزیر اعظم نریندر مودی نے آیوروید اور متبادل طبی طریقہ کار میں سرمایہ کاری اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کے لیے بدھ کو تین روزہ عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراعی سمٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ماریشس کے وزیر اعظم پرویندر جگناتھ اور عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریسس بھی موجود تھے۔ مرکزی وزیربرائے آیوش سربانند سونووال، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ اور گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر، مہندر بھائی کالو بھائی منجوپارا اور دیگر معززین موجود تھے۔ تقریب میں کئی ممالک کے سفیر اور نمائندے بھی موجود تھے۔PM inaugurates Global AYUSH Summit in Gandhinagar
افتتاحی اجلاس میں، ہندوستان نے آیوروید کے میدان میں تعاون کے لیے چھ ممالک ارجنٹینا، برازیل، کناڈا، میکسیکو اور فلپائن کے ساتھ مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر آیوش نظام طب میں نمایاں خدمات انجام دینے پر کچھ افراد کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔تین روزہ کانفرنس میں ممتاز صنعت کار، ماہرین تعلیم اور اسکالرز شرکت کریں گے۔ اس میں روایتی ادویات اور نظام کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔
اس کانفرنس کے تحت پانچ تفصیلی سیشن، آٹھ گول میز کانفرنس، چھ ورکشاپس، دو سیمینار ہوں گے۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں 90 نامور مقررین اور 100 نمائش کنندگان ہوں گے۔ اس میں مختلف سفارت خانوں، صنعتوں اور اعلیٰ کمپنیوں کے نمائندے ہوں گے۔ کانفرنس کے مقاصد میں ہندوستان کو دنیا میں آیوش کے عالمی مقام کے طور پر تیار کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنا شامل ہے۔