ETV Bharat / bharat

اجمیر: گریش جویال نے مع اہل و عیال خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی - آر ایس ایس کے مبلغ گریش جویال

خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں آج آر ایس ایس کے مبلغ گریش جویال نے اپنے خاندان کے ساتھ حاضری دی، جہاں انہوں نے خواجہ صاحب کے مزار پر عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے، اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دعا مانگی گی۔

Girish Joyal with his family visited the shrine of Khawaja Moinuddin Chishti
آر ایس ایس کے مبلغ گریش جویال
author img

By

Published : Oct 3, 2021, 11:42 AM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں مسلم راشٹریہ منچ کے قومی جنرل سیکریٹری گریس جویال نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ حاضری دی، جہاں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ مسلمان وہ درخت ہے جو دھوپ میں کھڑا رہ کر دوسروں کو چھایا دیتا ہے، یہی وجہ ہے کی مسلم راشٹریہ منچ مسلمانوں کو ساتھ لے کر خدمت خلق کا کام کرتی ہے۔

خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں آج آر ایس ایس کے مبلغ گریش جویال نے اپنے خاندان کے ساتھ حاضری دی، جہاں انہوں نے خواجہ صاحب کے مزار پر عقیدت کی چادر اور پھول پیش کیے، اس موقع پر انہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی دعا مانگی گی۔

آر ایس ایس کے مبلغ گریش جویال

گریش جویال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے الگ ہوئے مختلف علاقوں کو دوبارہ بھارت میں شامل کر کے متحدہ بھارت کی تعمیر کریں گے۔ بھارت کے آزادی کے 75ویں امرت مہوتسو کے موقع پر ان کروڑوں شہداء کے لیے خواجہ صاحب کے دربار میں مغفرت کی دعا کی ہے، جنہوں نے سنہ 1857 سے لے کر بھارت کی آزادی میں اپنی جان دی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ اجمیر: مفتی سید فردان چشتی کا خادموں کی جماعت نے استقبال کیا

خواجہ صاحب کی بارگاہ میں گریش جویال اور ان کے اہل خانہ کو زیارت سید افشان احمد چشتی نے کرائی اور سبھی کو دستار بندی کرکے دربار کا تبرک پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.