ETV Bharat / bharat

Giant Dome Of Mosque Collapses جکارتہ اسلامک سینٹر گرینڈ مسجد کا عالیشان گنبد منہدم - جکارتہ اسلامک سینٹر گرینڈ مسجد کا گنبد منہدم

جکارتہ میں واقع ایک مسجد میں آگ لگ گئی جس کے بعد مسجد کا عالیشان گنبد منہدم ہوگیا۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔Giant Dome Of Mosque Collapses

جکارتہ اسلامک سینٹر گرینڈ مسجد کا عالیشان گنبد منہدم

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 8:21 AM IST

Updated : Oct 20, 2022, 9:27 AM IST

جکارتہ: انڈونیشیا میں بدھ کے روز جکارتہ اسلامک سینٹر گرینڈ مسجد کا عالیشان گنبد آگ لگنے کے بعد منہدم ہوگیا۔ گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا فوٹیج میں مسجد کے گنبد کو گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، تاہم حکام نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انڈونیشیا کی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کے فوراً بعد آگ لگنے کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جس کے بعد کم از کم دس فائر انجن جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔ ویڈیو فوٹیج میں مسجد کے گرنے سے عین قبل اس کے گنبد سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت اسلامک سنٹر کی تزئین و آرائش کی جا رہی تھی۔ Giant dome of Jakarta Islamic Centre Grand Mosque collapses

  • The giant dome of the Jakarta Islamic Centre Grand Mosque in Indonesia has collapsed after a major fire broke out.

    Officials say there were no victims. pic.twitter.com/1HfypNJcAt

    — CBS News (@CBSNews) October 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں:۔ شوپیاں میں قدیم مسجد اچانک منہدم

آگ لگنے یا گنبد گرنے کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مقامی میڈیا نے مزید کہا کہ پولیس آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور عمارت میں کام کرنے والے مزدورں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ مسجد کے علاوہ اسلامک سینٹر کمپلیکس میں تعلیمی، تجارتی اور تحقیقی سہولیات بھی موجود ہیں۔ گلف ٹوڈے نے رپورٹ کیا ہے کہ مسجد کے گنبد میں آخری بار تقریباً 20 سال قبل تزئین و آرائش کے دوران آگ لگی تھی، اکتوبر 2002 کی آگ بجھنے میں پانچ گھنٹے لگے تھے۔

Last Updated : Oct 20, 2022, 9:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.