گیا کے اتری بلاک کے گھوسری پنچایت کے بوتھ نمبر 81 پر ووٹنگ کے دوران دو گروپ میں جم کر مارپیٹ ہوئی۔ یہ واقعہ بیرکا گاؤں میں پیش آیا۔
ایک ہی گاؤں میں دو گروپ کے لوگ آپس میں جھگڑنے لگے دونوں گروپ کے درمیان مار پیٹ بھی ہوئی اس جھگڑے میں 6 افراد زخمی بھی ہو ئے۔ ایک شخص سنیل سنگھ کا پیر بھی ٹوٹا، وہیں پولنگ ایجنٹ کے طور پر کا کام کررہا شخص شدید زخمی ہوا ہے، گروپ کے دوران مار پیٹ کی وجہ فرضی ووٹنگ بتائی جارہی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ علاقے کے مکھیا امیدواروں کے سپورٹرز کے درمیان جھگڑا نہیں ہوا، بلکہ پنچایت سمیتی عہدے کے لیے الیکشن لڑ رہے دونوں امیدواروں کے سپورٹرز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں یہاں تک کہ دونوں گروپ نے مارپیٹ کر لی۔
مزید پڑھیں: گیا: حق رائے دہی کےلیے لوگوں کو جدوجہد کرنا پڑتا ہے
زخمی سنیل سنگھ کو ان کے رشتہ دار گیا ہسپتال علاج کے لئے لے گئے ہیں وہیں جھگڑے کی اطلاع پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور پولیس جوانوں نے بوتھ کے آس پاس کے لوگوں کو لاٹھی کا خوف دکھا کر وہاں سے دور ہٹایا دو گروپ میں ہوئی مار پیٹ کو لے کر گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔