نئی دہلی: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی دولت میں زبردست چھلانگ لگا کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں انہوں نے فرانس کے برنارڈ آرناولٹ خاندان کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا فوربس ریئل ٹائم نے ارب پتیوں کی فہرست 16 ستمبر تک اڈانی کی مجموعی مالیت 154.4 بلین ڈالر پیش کی گئی ہے اڈانی گروپ انفراسٹرکچر، کموڈٹیز، پاور جنریشن اور ڈسپیچ اور ریئل اسٹیٹ کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔ Adani Turned Second Richest Person In World
فوربس کے اعداد و شمار کے مطابق اڈانی گروپ کے حصص میں تیزی کی وجہ سے ان کی دولت میں اضافے کے ساتھ دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ اب وہ صرف ٹیسلا کے ایلون مسک سے پیچھے ہیں جو 273.5 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔اڈانی نے تیز رفتاری سے نئے کاروبار میں داخل ہو کر اپنے کام کو بڑھایا ہے۔ تاہم، قرض کی وجہ سے تیزی سے پھیلاؤ نے مارکیٹ کے ایک حصے میں کچھ خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ یہ قرض کے جال میں پھنس سکتے ہیں۔
عالمی مارکیٹ ریسرچ فرم کریڈٹ سائٹس نے ایک حالیہ رپورٹ میں متنبہ کیا ہے کہ قرضوں سے چلنے والے ضرورت سے زیادہ ڈریم پروجیکٹ خر کار قرضوں کے بڑے جال کا باعث بن سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈانی گروپ اپنے موجودہ اور نئے کاروبار میں تیزی سے سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ یہ بنیادی طور پر قرض کے ساتھ فنانس کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں لیوریج اور سالوینسی تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔
کریڈٹ سائٹس نے اپنی رپورٹ میں 'اڈانی گروپ: ڈیپلی اوورلیوریجڈ' میں کہا ہےکہ 'اس سے مجموعی طور پر گروپ کے بارے میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔ بدترین صورت حال میں ضرورت سے زیادہ قرضوں سے چلنے والے ترقیاتی منصوبے قرض کے بڑے جال میں پھنس جاتے ہیں۔
یو این آئی