نئی دہلی: دہلی کی تہاڑ جیل میں گینگ وار ہوا ہے۔ جس میں گینگسٹر پرنس تیوتیا کو قتل کر دیا گیا ہے۔ تہاڑ کی جیل نمبر 3 میں شام 5 بجے گینگ وار ہوا۔ ذرائع کے مطابق گینگ وار کے دوران مجموعی طور پر 6 قیدی زخمی ہوئے۔ سبھی کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں پرنس تیوتیا کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ باقی پانچ قیدی دین دیال اپادھیائے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس وقت تہاڑ جیل میں 20 سے زیادہ بدمعاش بند ہیں۔ اس میں سے آج 6 کے درمیان لڑائی ہوئی۔
مکوکا کے تحت تہاڑ جیل میں بند گینگسٹر روہت چودھری گینگ سے اس کی پرانی دشمنی تھی۔ اس نے شمالی ہندوستان کے بدنام زمانہ بدمعاش لارنس بشنوئی اور ہاشم بابا سے ہاتھ ملایا ہے۔ ملزم نے 2012 اور 2020 کی جعلی دستاویزات عدالت میں پیش کیں۔ ان کی ایف آئی آر درج ہے۔ پرنس کے خلاف دہلی کے مختلف تھانوں میں قتل، قاتلانہ حملہ، بھتہ خوری سمیت کل 15 مقدمات درج ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ انتظامیہ کو کچھ دن پہلے جیل نمبر 3 میں مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی۔
اس کے بعد 9 مارچ کو تہاڑ انتظامیہ نے جیل پر چھاپہ مارا۔ جس میں ایک پیکٹ سے 23 سرجیکل بلیڈ، منشیات اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس تہاڑ جیل میں 5 قیدیوں نے مشترکہ طور خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ جسے جیل ملازمین نے وقت رہتے انہیں بچا لیا۔ ان میں سے چار کو جیل ہسپتال اور ایک قیدی کو ڈی ڈی یو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔