ETV Bharat / bharat

تریپورہ: چار نابالغ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی، سات گرفتار

مغربی تریپورہ میں چار نابالغ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تریپورہ: چار نابالغ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی، سات گرفتار
تریپورہ: چار نابالغ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی، سات گرفتار
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 9:32 AM IST

مغربی تریپورہ میں چار نابالغ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں سات نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری معاملہ درج ہونے کے 6 گھنٹے کے اندر عمل میں آئی ہے۔

پولیس کے مطابق چاروں نابالغ لڑکیوں کو ان کے قریبی دوستوں نے گھومنے پھرنے کے بہانے بلایا تھا۔ لڑکیاں دوستوں پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہفتے کی شام گھومنے کے لئے گئی تھیں۔ ملزم نوجوان لڑکیوں کو رانی بازار کے علاقے میں ایک ربڑ کے باغ میں لے گئے اور وہاں ان کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔ معلومات کے مطابق لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ساتوں ملزمین کی عمریں 19 سے 21 سال کے قریب ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ جنسی زیادتی کی مخالفت کرنے پر ان لڑکیوں کو بری طرح سے پیٹا بھی گیا۔ جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

مزمان کے فرار ہونے بعد متاثرہ لڑکیوں نے گھر واپس آنے کے لئے آٹو رکشہ لیا اور گھر پہنچنے کے بعد کنبہ کے افراد کو ان کے ساتھ جو کچھ زیادتی ہوئی وہ سارا کچھ کنبہ کو بیان کیا۔

کنبہ کے افراد نے تھانہ میں مقدمہ درج کرانے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی اور تمام ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔

پیر کے روز ان سب کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.